Home / اہم خبریں / کراچی میں بوٹ بیسن پولیس کی منشیات مافیا کے خلاف کاروائی 1 ملزم گرفتار منشیات برآمد مقدمہ درج

کراچی میں بوٹ بیسن پولیس کی منشیات مافیا کے خلاف کاروائی 1 ملزم گرفتار منشیات برآمد مقدمہ درج

کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق/ کامل حسین) کراچی میں بوٹ بیسن پولیس کی کارروائی منشیات مافیا کا کارندہ گرفتار ملزم کے قبضے سے 160 گرام اعلی کوالٹی کی چرس اور نقدی برآمد ملزم کے خلاف مقدمہ درج تفتیش کا عمل شروع۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر احمد شیخ کے سماج دشمن عناصروں کے خلاف سخت ترین احکامات۔ ڈی آئی جی ساؤتھ شرجیل کھرل، ایس ایس پی ساؤتھ سید پیر محمد شاہ و اے ایس پی کلفٹن سہاۓ عزیز کے موت بانٹنے والے عناصر کے لئے تھانیداروں کو سخت ترین ہدایات، ایس ایچ او بوٹ بیسن اشفاق ملک بمعہ پولیس پارٹی زہر بیچنے والوں کے لئے خوف و دہشت کی علامت بن گئے منشیات مافیا کی پولیس کو دیکھ کر دوڑیں لگ گٸیں کامیاب کارروائی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او بوٹ بیسن اشفاق ملک کی سربراہی میں بدنام زمانہ منشیات مافیا کے کارندے کو دھر لیا ملزم محمد ابراہیم ولد عبدالعظیم کے قبضے سے 160 گرام اعلی کوالٹی کی چرس و نقدی برآمد ملزم کراچی کے مختلف علاقوں میں چرس کے کاروبار کو فروغ دے رہا تھا ملزم کے خلاف امتناعی منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ قاٸم کرکے مزید تفتیش کے داٸرہ کار کو تیز کردیا گیا ہے رابطہ کے دوران ایس ایچ او بوٹ بیسن اشفاق ملک نے یہ موقف اپنایا کہ جراٸم پیشہ و منشیات مافیا کے مکمل خاتمے کا عزم کیا ہے ان عناصروں کا جڑ سے صفایا کرکے علاقہ عوام و شہریوں کو ہر ممکنہ طور پر تحفظ و ریلیف فراہم کیا جاٸیگا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے