Home / اہم خبریں / میرپورخاص ڈھورو نارو پریس کلب کے سال 2019 کے لئے عہدیداروں کا انتخاب اتفاق رائے سے عمل میں لایا گیا

میرپورخاص ڈھورو نارو پریس کلب کے سال 2019 کے لئے عہدیداروں کا انتخاب اتفاق رائے سے عمل میں لایا گیا

میرپورخاص/ ڈھورو نارو (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ڈھورو نارو پریس کلب کے سال 2019 کے لئے عہدیداروں کا انتخاب اتفاق رائے سے عمل میں لایا گیا۔ صدر عارف قریشی، سینیئر نائب صدر فیض محمودانی، نائب صدر جی ایم آریسر، جنرل سیکریٹری نند لعل میگھواڑ، جوائنٹ سیکریٹری کنور لعل میگھواڑ، خزانچی زاہد قریشی، آفس سیکریٹری عرس سومرو اور انفارمیشن سیکریٹری سرون سوڈھو کو منتخب کیا گیا۔ منتخب عہدیداروں کو پاکستان تحریک انصاف ضلع میرپورخاص کے نائب صدر ملک حاجی عبدالغفار نے پریس کلب پہنچ کر مبارکباد اور سندھ کا روایتی تحفہ اجرک پیش کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ملک لیاقت علی بھی موجود تھے۔ ملک حاجی عبدالغفار نے عہدیداروں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ صحافی برادری اپنے قلم کی طاقت سے علاقے کے مسائل اعلی’ ایوانوں تک پہنچائیں گے اور مظلوموں کو انصاف کی فراہمی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے