Home / اہم خبریں / ٹنڈو آدم جوہر آباد انڈر پاس کا عوامی مطالبہ زور پکڑ گیا۔ فوری مسئلہ حل نہ ہوا تو ریلوے ٹریک پر احتجاج کیا جائے گا، وفاقی ریلوے وزیر شیخ رشید ٹنڈو آدم ریلوے انڈر پاس کی تعمیر کے لیے فوری اقدامات کریں

ٹنڈو آدم جوہر آباد انڈر پاس کا عوامی مطالبہ زور پکڑ گیا۔ فوری مسئلہ حل نہ ہوا تو ریلوے ٹریک پر احتجاج کیا جائے گا، وفاقی ریلوے وزیر شیخ رشید ٹنڈو آدم ریلوے انڈر پاس کی تعمیر کے لیے فوری اقدامات کریں

ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد غوری) جوہر آباد انڈر پاس کا عوامی مطالبہ زور پکڑ گیا۔ فوری مسئلہ حل نہ ہوا تو ریلوے ٹریک پر احتجاج کیا جائے گا عوامی حلقے منتخب نمائندے انتخابات سے قبل بڑے بڑے وعدے کرتے دیکھائی دیتے ہیں لیکن منتخب ہونے کے بعد اختیارات نہ ہونے کی دہائی دیتے ہیں۔ شہریوں کا الزام تفصیلات کے مطابق ٹنڈو آدم کے مشرقی حصے میں جوہرآباد، احمد آباد، الہیارگوٹھ، خیر محمد گوٹھ و دیگر گنجان آباد علاقوں کے رہائشیوں نے ریلوے پھاٹک پر ٹرینوں کی آمد ورفت کے دوران ٹریفک معطل ہونے کے سبب اپنی مشکلات کے حوالے سے متعدد بار اپنا احتجاج ریکارڈ کرواچکے ہیں اور عوامی نمائندوں نے بھی متعدد بار یقین دھانی کروائی ہے لیکن دیرینہ مسئلہ جوں کا توں ہے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ عوامی نمائندے انتخابات سے قبل تو بڑے بڑے دعوے کرتے دیکھائی دیتے ہیں لیکن منتخب ہوتے ہی اختیارات نہ ہونے کا رونا رو کر اپنی جان چھڑا لیتے ہیں انھوں کہا کہ مشرقی حصے جوہرآباد و دیگر مقامات کی عوام کا جنوبی حصے میں جانے کیلئے کوئی متبادل راستہ نہیں انھیں اسی ریلوے پھاٹک سے ہی گزرنا پڑتا ہے انکا کہنا تھا کہ عوام ریلوے پھاٹک کے سبب زہنی مریض بن گئے ہیں منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کیا جاتا ہے انھوں نے کہا کہ ایمرجنسی صورتحال کے نتیجے میں متعدد اموات کے واقعات رونماء ہوچکے ہیں جس کے باوجود عوام کا کوئی پرسان حال نہیں سابقہ دور حکومت میں پی پی پی رہنماء سینیٹر ملک امام الدین شوقین نے بڑے دبنگ دعوے کیے اور انڈر پاس کو تعمیر کرنے کی غرض سے درجنوں مکانات کو جبری مسمار کروایا گیا لیکن وہ بھی سیاسی مخالفت کی نظر ہوگیا عوامی حلقوں نے وفاقی ریلوے وزیر شیخ رشید سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ٹنڈو آدم ریلوے انڈر پاس کی تعمیر کے لیے فوری اقدامات کریں دیگر صورت عوام ریلوے ٹریک پر اپنا احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے