تازہ ترین
Home / اہم خبریں / راولپنڈی میں حساس اداروں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کرنے والے 2 دہشت گرد گرفتار

راولپنڈی میں حساس اداروں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کرنے والے 2 دہشت گرد گرفتار

راولپنڈی (بیورو رپورٹ) راولپنڈی میں حساس اداروں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کرنے والے 2 دہشت گرد گرفتار۔ محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے حساس اداروں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کرنے والے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے اسلحہ و بارود برآمد کرلیا۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) حکام کے مطابق راولپنڈی کے علاقے بوچہ کلاں مندرہ میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد، 7 ڈیٹونیٹرز اور سیفٹی فیوز تاریں برآمد ہوئی ہیں۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے ابتدائی تفتیش میں انکشاف کیا ہے کہ وہ راولپنڈی میں حساس اداروں کو ہدف بنانا چاہتے تھے، گرفتار دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

جیٹ پور کرکٹ لیگ سیزن 4 میں ڈائنرز کا فاتحانہ آغاز، پہلے روز دونوں میچز اپنے نام کر لیے یوسف جیٹ پور کی چار وکٹیں

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) جیٹ پور کرکٹ لیگ سیزن 4 کا آغاز دلچسپ مقابلوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے