کمالیہ (رپورٹ: ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) کمالیہ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں رانا ریاض علی خاں ایڈووکیٹ صدر جبکہ چوہدری خالد رفیق بھٹہ ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کمالیہ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں صدر کی نشست پر سردار صدیق اکبر کھٹانہ ایڈووکیٹ 84 ووٹ لیے جبکہ رانا ریاض علی خاں نے 114 ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہوئے۔
جنرل سیکرٹری کی نشست پر جاوید اقبال رمدے ایڈووکیٹ 76 ووٹ لیے جبکہ مد مقابل خالد رفیق بھٹہ ایڈووکیٹ 117 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ سالانہ انتخابات میں کل 217 وکلاء نے اپنا حق رائے دہی استعمال کرنا تھا جبکہ ان میں سے 198 وکلاء نے ووٹ کاسٹ کیا۔ کامیاب امیدوار ان کے سپورٹران کی طرف سے کامیابی کا اعلان سنتے ہی جشن منایا گیا۔ اور سپورٹران نے کامیاب ہونے والے امیدواران کو مبارکباد دیتے ہوئے مٹھائی بھی تقسیم کی. خالد رفیق بھٹہ کو کمالیہ بارکا جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر سردار عبدالرحمان ڈوگر، رانا طارق جاوید، امجد ڈوگر، جاوید قادری، ڈاکٹر غلام مرتضیٰ، منظور انصاری و دیگر دوستوں نے مبارکباد پیش کی۔
![]()