Home / اہم خبریں / فرینکفرٹ میں جاری ٹیکسٹائل نمائش 2018 اختتام پزیر ہوگئی، نمائش میں پاکستان کی 222 کمپنیوں کی ریکارڈ شرکت

فرینکفرٹ میں جاری ٹیکسٹائل نمائش 2018 اختتام پزیر ہوگئی، نمائش میں پاکستان کی 222 کمپنیوں کی ریکارڈ شرکت

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) فرینکفرٹ میں جاری ٹیکسٹائل نمائش 2018 اختتام پزیر ہوگئی۔ نمائش میں پاکستان سمیت دو ہزار نو سو کمپنیوں نے شرکت کی۔ فرینکفرٹ میں پاکستانی کمرشل قونصلرخواجہ خرم نعیم کہتے ہیں پاکستانی مصنوعات کو نمائش میں بہت اچھا رسپانس ملا ہے، حکومت برآمدات میں اضافے کے لیے مثبت اقدامات کر رہی ہے۔ ٹیکسٹائل نمائش پاکستانی کمپنیوں کے لیے یورپی مارکیٹ میں برآمدات بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگی جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں جاری ٹیکسٹائل کی سب سے بڑی عالمی نمائش اختتام پزیر ہوگئی نمائش میں پاکستان کی 222 کمپنیوں کی ریکارڈ شرکت۔ پاکستان عالمی نمائش میں شرکت کرنے والا چوتھا بڑا ملک تھا۔ پاکستانی کمرشل قونصلرخواجہ نعیم کہتے ہیں ٹیکسٹائل نمائش پاکستانی ایکسپورٹ بڑھانے میں معاون ثابت ہوگی۔ حکومت کے اقدامات سے غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہونے کے ساتھ ایکسپورٹ بھی بڑھیں گی۔ یورپی ممالک پاکستانی ہوم ٹیکسٹائل کی بڑی منڈی ہیں پاکستانی ایکسپورٹرز کا کہنا تھا کہ ٹیکسٹائل نمائش سے اچھے بڑے ایکسپورٹ آرڈر ملنے کی امید ہے َجس سے پاکستان کی زرمبادلہ کے پر مثبت اثرات رونما ہوں گے۔یورپی خریداروں پاکستانی مصنوعات میں کافی دل چسپی کا اظہار کیا ہے۔ عالمی ٹیکسٹائل میلے میں شرکت سے قومی برآمدات اور بالخصوص ٹیکسٹائل کی برآمدات کے فروغ میں مدد ملے گی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے