Home / اہم خبریں / چینی کی سپلائی جزوی طور پر بند شہر میں فی کلو قیمت کا اضافہ

چینی کی سپلائی جزوی طور پر بند شہر میں فی کلو قیمت کا اضافہ

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) چینی کی سپلائی جزوی طور پر بند ہونے کے باعث شہر میں فی کلو قیمت میں آٹھ روپے کا اضافہ ہوگیا ہے جبکہ پرچون چینی 62 روپے فی کلو فروخت جارہی ہے۔ ٹیکسز کے معاملے پر شوگر ملز مالکان اور حکومت کے درمیان اختلافات پیدا ہوچکے ہیں جس کے باعث چینی کی سپلائی خیبر پختونخوا میں جزوی طور پر بند ہوگئی ہے۔ ہول سیل مارکیٹ میں چینی 52 روپے میں فی کلوفروخت ہورہی ہے جبکہ بعض تاجر 58 روپے فی کلو فروخت کررہے ہیں جبکہ پرچون مارکیٹ میں چینی بھی 60 سے 62 روپے فی کلو فروخت ہورہی ہیں۔ چینی کی قیمت میں مسلسل اضافہ کے باعث تاجروں نے بڑی مقدار میں چینی کا سٹاک بھی کرلیا ہے تاکہ چینی کو مزید مہنگے داموں فروخت کیا جاسکے۔ چینی کی قیمت میں آٹھ روپے فی کلو کے اضافے کے بعد مٹھائی فروشوں اور چینی سے بننے والی دیگر اشیاء کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے