کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں درخشاں پولیس کا سماج دشمن و جراٸم پیشہ عناصروں کے ساتھ کھلی جنگ کا سلسلہ جاری زہریلا کاروبار و غنڈہ راج کرنے والے عناصر ہوۓ پریشان ایس ایچ او درخشاں ارشد جنجوعہ نے معاشرے کے ناسوروں کی کمر توڑ کر جیل منتقل کرنے کا عزم کرلیا بدنام زمانہ گٹکا فروش سمیت شراب فروش و جراٸم پیشہ عناصر درخشاں پولیس کی تحویل میں مضر صحت گٹکا ماوا زہریلا چھالیہ، شراب کی بوتلیں و غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز، نقدی برآمد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج تفتیش کا آغاز۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر احمد شیخ کے جراٸم پیشہ و سماج دشمن عناصروں کے خلاف سخت ترین احکامات، ایس ایس پی ساؤتھ سید پیر محمد شاہ و اے ایس پی کلفٹن سہاۓ عزیز کے معاشرے کے ناسوروں کے خلاف تھانیداروں کو سخت ترین ہدایات، ایس ایچ او درخشاں ارشد جنجوعہ نے حکام بالا کے احکامات کی پاسداری کرتے ہوۓ بھرپور کریک ڈاؤن کے عمل کو جاری رکھتے ہوۓ ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں جراٸم پیشہ و سماج دشمن عناصروں کا جینا حرام کرکے انکو جیل منتقل کرنا شروع کردیا کامیاب کارروائی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او درخشاں ارشد جنجوعہ کی سربراہی میں 4 عناصروں کو دھر لیا ملزمان میں شامل اسامہ ولد زوار حسین، علی رضا ولد بشیر، آصف ولد فریاد اور محمد امیر ولد زوالفقار کے قبضے سے بھاری مقدار میں مضر صحت زہریلا چھالیہ، گٹکا، ماوا، شراب کی بوتلیں و غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز اور نقدی برآمد ملزمان کے خلاف مختلف نوعیت کے مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کے داٸرہ کار کو تیز کردیا گیا ہے رابطہ کے دوران ایس ایچ او درخشاں ارشد جنجوعہ نے یہ موقف اپنایا کہ حکام بالا کے احکامات پر عمل پیرا کرتے ہوۓ معاشرے سے ناسوروں کا مکمل خاتمہ کرکے علاقہ عوام و شہریوں کو ہر ممکنہ طور پر تحفظ و ریلیف فراہم کیا جاٸیگا۔
![]()