کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں بوٹ بیسن پولیس کا منشیات مافیا کے خلاف تابڑ توڑ چھاپوں و کارروائيوں کا سلسلہ جاری، بدنام زمانہ منشیات فروش بوٹ بیسن پولیس کے شکنجے میں ملزم کے قبضے سے مختلف قسم کی اعلی کوالٹی کی چرس و نقدی برآمد ملزم کے خلاف امتناعی منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے داٸرہ کار کو تیز کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر احمد شیخ کے زہریلا کاروبار کرنے والے عناصروں کے خلاف زمین تنگ کردینے کی ہدایات، ایس ایس پی ساؤتھ سید پیر محمد شاہ و اے ایس پی کلفٹن سہاۓ عزیز کے سماج دشمن عناصروں کے خلاف تھانیداروں کو سخت ترین ہدایات۔ ایس ایچ او بوٹ بیسن اشفاق ملک نے سماج دشمن عناصروں کی کمر توڑ کر انکا مکمل صفایا کرنے کا عزم کرلیا کامیاب کارروائی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او بوٹ بیسن اشفاق ملک کی سربراہی میں بدنام زمانہ منشیات فروش کو دھر لیا ملزم محمد جمیل ولد شمس عالم کے قبضے سے 155 گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد ملزم کراچی کے مختلف علاقوں میں منشیات کی سپلائی بطور ڈیلیوری بھی کیا کرتا تھا ملزم کے خلاف امتناعی منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے داٸرہ کار کو تیز کردیا گیا ہے۔ رابطہ کے دوران ایس ایچ او بوٹ بیسن اشفاق ملک نے یہ موقف اپنایا کہ جرم سے جڑے ہر عناصر سے نفرت ہے نا جراٸم پسند ہے اور نا ہی جراٸم پیشہ عناصر انکے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں کی جاٸیگی۔
![]()