تازہ ترین
Home / اہم خبریں / بنوں‌ میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ایک بچہ جاں بحق

بنوں‌ میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ایک بچہ جاں بحق

بنوں (رپورٹ: جنید وزیر) خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقہ بکا خیل میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں 9 سالہ بچہ واجد رحمان شہید ہوگیا جبکہ متعدد مویشی زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق 9 سالہ بچہ واجد رحمان اپنے گھر کے قریب واقع جنگل میں مویشی چرا رہا تھا کہ اس کا پاﺅں زیر زمین چھپائی گئی بارودی سرنگ پہ پڑنے سے زور دار دھماکہ ہوا جس سے وہ موقع پر ہی شہید جبکہ متعدد بکریاں بھی دھماکے کی زد میں آکر شدید زخمی ہو گئیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ٹنڈوآدم دعا انصاری قتل کیس میں بڑی پیش رفت، مرکزی ملزم عدالت میں پیش، دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

سانگھڑ، (رپورٹ، رضوان غوری) پانچ سالہ معصوم دعا انصاری کے مبینہ قتل کے مقدمے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے