پشاور (رپورٹ: جنید وزیر) ایف بی آر نے خیبرپختونخوا کے سکولز، کالجز اور یونیورسٹیز میں طلباء و طالبات کی فیسوں کی ادائیگی اور بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کے لئے پیسے بھجوانے والے غیر رجسٹرڈ افراد کی تفصیلات حاصل کرنا شروع کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے سالانہ تین لاکھ روپے سے زائد کی فیسوں کی ادائیگیاں کرنے والے طلباء و طالبات کا بینکوں سے ریکارڈ بھی حاصل کرنا شروع کردیا ہے۔ فیس ووچرز کی تفصیلات لی جارہی ہیں اور غیر رجسٹرڈ ہونے کی صورت میں ان افراد کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لئے نوٹسز جاری کیے جارہے ہیں اور ان سے ذرائع آمدن بھی پوچھا جائے گا۔
اس طرح بیرون ممالک تعلیم حاصل کرنے کے لئے جانے والے غیر رجسٹرڈ افراد سے بھی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق ذرائع آمدن اور فیسوں کی ادائیگی چھپانے کی وجہ معلوم کی جائے گی۔