Home / اہم خبریں / وزیر اعظم عمران خان کی صدارت میں فاٹا انضمام کے حوالے سے پشاور میں اجلاس

وزیر اعظم عمران خان کی صدارت میں فاٹا انضمام کے حوالے سے پشاور میں اجلاس

پشاور (رپورٹ: جنید وزیر) خیبر پختونخوا کے گورنر شاہ فرمان، وزیر آعلیٰ محمود خان، صوبائی وزیر خزانہ تیمور خان، وزیر اعظم کے مشیر شہزاد ارباب، معاون خصوصی نعیم الحق، افتخار دررانی، چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس اور سینیئر افسران کی شرکت۔ وزیر اعظم کو فاٹا انضمام کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت پر بریفنگ میں بتایا کہ انتظامی انضمام کے سارے مراحل خوش اسلوبی سے مکمل ہو چکے۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ قبائلی عوام کو صحت، تعلیم اور دیگر تمام سہولیات فراہم کی جاینگی۔ گورنر اور وزیر آعلیٰ کی سربراہی میں ہر قبائلی ضلع کے لیے عملدرامد کمیٹی قائم کرنے کی ھدایت ۔ کمیٹی میں صوبائی وزراء اور ضلع سے تعلق رکھنے والے سینیٹر بھی شامل کیے جائینگے۔ گورنر اور وزیر آعلیٰ خیبر پختونخوا تمام قبائلی اضلاع کا خود دورہ کریں تاکہ قبائلی عوام کو انضمام کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات سے اعتماد میں لیا جاۓ۔  قبائلی اضلاع میں سکولوں اور ہسپتالوں کی تعمیر جلد از جلد مکمل کی جاۓ۔ وزیر اعظم کی ہدایت۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے