گجرات (رپورٹ: محمد فیصل ملک) ڈی پی او سید علی محسن کی خصوصی ہدایت پر گجرات پولیس نے لاری اڈہ کے علاقہ میں دو بہنوں سے زبردستی زناء کرنے والا درندہ ملزم گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق تھانہ لاری اڈہ پولیس کو اطلاع ملی کہ محلہ حسین کالونی میں زنا بالجبر کی واردات ہوئی ہے۔ جس پر ایس ایچ او تھانہ لاری اڈہ پولیس نفری کے ہمراہ فوراً جائے وقوعہ پر پہنچ گیا۔ جہاں پر متاثرہ بہنوں میں سے ایک نے پولیس کو بتایا کہ وقوعہ مورخہ 12 دسمبر کی رات کو پیش آیا لیکن اپنی عزت کی خاطر ہم لوگ تھانے نہیں گئے۔ اس نے مزید بتایا کہ ان کا بھائی جوکہ فیکٹری میں مزدوری کرتا ہے، جو کام پر گیا ہوا تھا تقریباً 12 بجے رات محلہ گڑھی احمد آباد کا رہائشی اوباش نوید عنایت عرف چاند پسٹل کے ہمراہ زبردستی گھر میں داخل ہوگیا اور جان سے مارنے کا خوف دلا کر باری باری دونوں بہنوں کے ساتھ بدکاری کی۔ وقوعہ کی اطلاع فوری طور پر ڈی پی او گجرات سید علی محسن کو دی گئی جنہوں نے ہدایت دی درندے اور سفاک ملزم کے خلاف فوری مقدمہ درج کیا جائے اور جلد ازجلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔ جس پر ملزم کے خلاف تھانہ لاری اڈہ میں زنا ء کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دی گئی۔ جس نے کارروائی کرکے وقوعہ میں ملوث اوباش ملزم نوید عنایت کو گرفتار کرلیا۔ ملزم نے دوران تفتیش اعتراف جرم کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ قبل ازیں بھی قتل کے مقدمہ میں جیل جا چکا ہے۔ جس کی مزید تفتیش جاری ہے۔
![]()