Home / اہم خبریں / یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن میں 836 ڈیلی ویجیز اور کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنےکی سمری ارسال

یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن میں 836 ڈیلی ویجیز اور کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنےکی سمری ارسال

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ڈیرہ اسماعیل خان سمیت ملک بھر میں یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن کے تین ہزار 836 ڈیلی ویجیز اور کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنے کے فیصلے کے پیش نظر سمری وزارت صنعت وپیداوار کو ارسال کردی گئی ہے۔ خیبر پختونخوا میں ڈیلی ویجیز اور کنٹریکٹ ملازمین کی تعداد چھ سو سے زائد ہے۔ یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن ملازمین کے دھرنے کی ڈیمانڈ کے مطابق کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجیز ملازمین کو مستقل کیا جارہا ہے۔ تین ہزار 826 کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجیز ملازمین کو مستقل کرنے کے لئے حکومت نے پہلے سے ہی کیمٹی تشکیل دی تھی جنہوں نے ان ملازمین کے تعلمی اسناد وغیرہ کی چھان بین کی ہے۔ یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن کے ڈیلی ویجیز اور کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنے کی منظوری وزارت صعنت و پیداور کی جانب سے دینے کے بعد اس کا اعلامیہ جاری کر دیا جائے گا۔ یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن میں تین ہزار 826 ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ ملازمین عرصہ دراز سے خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے