ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ہنڈا اٹلس کی جانب سے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں ڈھائی ہزار روپے سے لے کر 22 ہزار روپے تک اضافہ کردیا گیا۔ پاکستان میں گزشتہ چند ماہ کے دوران ڈالر کی قدر میں ہوشربا اضافے کے بعد آٹو سیکٹر میں گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ موٹر سائیکل کو غریب کی سواری کہا جاتا ہے، تاہم گزشتہ کچھ ماہ کے دوران مختلف ماڈلز کی موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اب پاکستان کی سب سے مقبول موٹر سائیکل کمپنی نے بھی موٹر سائیکلوں کی قیمتموں میں اضافہ کردیا ہے۔ ہنڈا اٹلس کی جانب سے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں ڈھائی ہزار روپے سے لے کر 22 ہزار روپے تک اضافہ کردیا گیا ہے۔ ہنڈا 150 سی سی کی قیمت 8 ہزار روپے اضافے سے 1 لاکھ 87 ہزار روپے، ہنڈا 70 سی سی موٹر سائیکل کی قیمت 66 ہزار 900 روپے سے بڑھ کر 69 ہزار 500 روپے ہوگئی جبکہ سب سے زیادہ اضافہ ہنڈا سی جی 125 کی قیمت میں دیکھنے میں آیا جس کی قیمت 22 ہزار روپے اضافے سے اب 1 لاکھ 45 ہزار روپے ہوچکی ہے۔ ماہرین کے مطابق ہنڈا کمپنی کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کے بعد دیگر موٹر سائیکل مینوفیکچرز بھی قیمتوں میں اضافے کے لئے پر تولنا شروع کردیئے ہیں۔قیمتوں میں ہونے والے حالیہ اضافے سے متوسط طبقے کی سواری مزید مہنگی ہوجائے گی۔ دوسری جانب گاڑی بنانے اور فروخت کرنے والی کمپنیاں بھی گاڑیوں کی قیمتوں میں مزید اضافے کیلئے پر تول رہی ہیں۔ ایسے میں غریب اور متوسط طبقے کیلئے اپنا موٹرسائیکل یا گاڑی حاصل کرنا ناممکن ہی ہو جائے گا۔
![]()