Home / اہم خبریں / اوورسیز پاکستانیز تھائی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام چوتھی سالانہ بین الاقوامی سیرت النبی کانفرنس کا انعقاد انجمن اسلام آڈیٹوریم بینکاک میں کیا گیا

اوورسیز پاکستانیز تھائی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام چوتھی سالانہ بین الاقوامی سیرت النبی کانفرنس کا انعقاد انجمن اسلام آڈیٹوریم بینکاک میں کیا گیا

بنکاک (رپورٹ: عمران یوسف) چوتھی سالانہ بین الاقوامی سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس کا انعقاد اوورسیز پاکستانیز تھائی ایسوسی ایشن کی جانب سے بنکاک میں ہوا جس میں پاکستانی اور تھائی کمیونٹی کے ساتھ مختلف ممالک کے لوگوں نے شرکت کی- تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اور پھر نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد صدر عبدالغفار وارثی نے شرکاء کو خوش آمدید کہا- سیرت النبی کے حوالے سے اسکالرز نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق مبارکہ پر اپنی تقاریر کیں جن میں پاکستان، تھائی لینڈ، سوڈان، بنگلہ دیش، انڈیا اور مصر کے اسکالرز شامل تھے- بطور مقرر تمام اسکالرز کو پاکستانی سفارتخانہ کے ناظم الامور فراز زیدی نے یادگاری تمغوں سے نوازا اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اوورسیز پاکستانیز تھائی ایسوسی ایشن کے کردار کو سراہا- تقریب کے اختتام پر درود و سلام پیش کیا گیا اور پھر تھائی لینڈ، پاکستان اور تمام مسلم امہ کی خوشحالی و استحکام کے لئے دعا کی گئی جبکہ شرکاء کے لئے عشائیہ کا اہتمام بھی کیا گیا- اختتام پر سیکریٹری جنرل محمد اظہر ورک نے تمام معزز مہمانان گرامی کی شرکت پر ان سب کا شکریہ ادا کیا اور اعادہ کیا کہ اوورسیز پاکستانیز تھائی ایسوسی ایشن اس کانفرنس کا انعقاد ہر سال مکمل توقیر اور شان شوکت سے کرواتی رہے گی- اس طرح سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ سالانہ کانفرنس اگلے سال پھر منعقد ہونے کے مصمم ارادہ کے ساتھ اختتام پزیر ہوئی

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ ای اسپورٹس 2026 کے کوالیفائنگ راؤنڈز کا آغاز کراچی کی جامعات میں مقابلے شروع

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ حکومت کی جانب سے سندھ ای اسپورٹس 2026 کے کوالیفائنگ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے