تازہ ترین
Home / اہم خبریں / بنکاک جشن ِ عید میلاد النبی کے جلوس میں علماء اور دعوت اسلامی کے ارکان سمیت کثیر تعداد نے شرکت کی

بنکاک جشن ِ عید میلاد النبی کے جلوس میں علماء اور دعوت اسلامی کے ارکان سمیت کثیر تعداد نے شرکت کی

بنکاک (رپورٹ: عمران یوسف) جشن ِ عید میلاد النبی کی مناسبت سے پیغمبر اسلام حضرت محمد صلى الله عليه وسلم کی ولادت کا دن مذہبی جوش و جذبے سے منایا گیا۔ بنکاک فیضان مدینہ میں میلادالنبی کے جلوس، ریلیاں اور محفل میلاد کی تقریبات منعقد کی گئیں۔ بنکاک میں میلادالنبی کا جلوس فیضان مدینہ بینکاک مسجد میں ظہر کی نماز ادا کرنے کے بعد شروع ہوا۔ شہر کے مختلف علاقوں اور گلیوں سے ہوتے ہوئے مسجد اسلاف بینکاک پر اختتام پذیر ہوا اور عاشقان رسول نے مسجد اسلاف میں عصر کی نماز ادا کی۔ جلوس کے دوران نعت خوانی اور اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو گلہائے عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری رہا۔ ربیع الاول جشن عید میلاد النبی کے موقع پر شاہراہوں اور مساجد کو رنگ برنگ کے برقی قمقموں اور سبز جھنڈوں اور جھنڈیاں سمیت مختلف بینرز لگا کر سجایا گیا۔ جلوس میں شامل شرکاء نے بھی سبز جھنڈے اٹھائے ہوئے تھے۔ جلوس کے شرکا کیلئے مختلف اقسام کے مشروب اور لنگر کا بھی خاص انتظام کیا گیا۔ جلوس میں علماء اور جماعت اسلامی کے کارکنوں سمیت کثیر تعداد میں مسلمانوں نے شرکت کی

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

عبداللہ شفیق کی شاندار بیٹنگ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو اٹھ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز برا بر کر دی

پورٹ آف اسپین، (اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز ویسٹ انڈیز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے