کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں درخشاں پولیس کا منشیات مافیا، جراٸم پیشہ، حقہ شیشہ مافیا و سماج دشمن عناصروں کے خلاف ایکشن 4 ملزمان گرفتار- مضر صحت حقہ، فلیورز، اعلیٰ نسل کی چرس، مسروقہ موٹر ساٸیکلز، گٹکا اور ماوا برآمد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج تفتیش کا آغاز۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ساؤتھ سید پیر محمد شاہ کے جراٸم پیشہ و سماج دشمن عناصروں کے لئے زمین تنگ کردینے کے احکامات- ایس ایچ او درخشاں ارشد جنجوعہ نے معاشرے کے ناسوروں کا صفایا کرنے کا عزم کرلیا- کامیاب کارروائی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او درخشاں ارشد جنجوعہ کی سربراہی میں 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا- ملزمان کے قبضے سے زہریلا گٹکا، ماوا، مسروقہ موٹر ساٸیکلز، نقدی، چرس حقہ شیشہ برآمد ملزمان میں شامل رحیم خان ولد عبدالسلیم خان اور نثار احمد ولد لعل محمد کے خلاف مختلف نوعیت کے مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کے داٸرہ کار کو تیز کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب کارروائی کرتے ہوۓ اسنیپ چیکنگ میں مصروف عمل گاڑیوں سے پولیس کی بتی لگا کر گھومنے والے بگڑے نوجوانوں کی کاروں سے ریولونگ لاٸیٹس اتار کر سیز کردی گٸیں۔ اس ضمن میں ایس ایچ او درخشاں ارشد جنجوعہ کا کہنا تھا کہ معاشرے سے سماج دشمن و جراٸم پیشہ عناصروں کا مکمل خاتمہ کرکے علاقہ عوام و شہریوں کو ہر ممکنہ طور پر تحفظ و ریلیف فراہم کرینگے-
Home / اہم خبریں / کراچی میں درخشاں پولیس کا منشیات مافیا، جراٸم پیشہ، حقہ شیشہ مافیا و سماج دشمن عناصروں کے خلاف ایکشن 4 ملزمان گرفتار