ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ڈیرہ اسماعیل خان سمیت صوبے بھر میں حوالہ / ہنڈی کے خلاف گرینڈ کریک ڈاﺅن کے لئے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں اور پشاور سمیت صوبے کے دیگر اضلا ع میں گرینڈ آپریشن کے لئے ایف آئی اے کو ہدایات کی گئی ہیں۔ ایف آئی آے ذرائع نے بتایا ہے کہ حوالہ ہنڈی کے دھندے میں ملوث تمام افراد جوخواہ کوئی بھی ہو کہ خلاف بلاتفریق کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان سمیت صوبے کے دیگر اضلاع میں آپریشن کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ جبکہ ان تاجروں کو قبل از وقت اطلاع دینے والوں کے خلاف کاروائی کی جا رہی ہے اور آپریشن کو خفیہ رکھا گیا ہے۔