کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں ابراہیم حیدری پولیس ان ایکشن بدنام زمانہ منشیات فروش کے ڈیلرز گرفتار مختلف و اعلیٰ نسل کی چرس برآمد- ملزمان کے خلاف مقدمہ درج تفتیش شروع۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ملیر عرفان علی بہادر کے منشیات مافیا کے لئے زمین تنگ کردینے کے احکامات- ایس ایچ او ابراہیم حیدری سید علی حسن نے معاشرے سے ناسوروں کا مکمل صفایا کرنے کے عزم کرلیا- کامیاب کارروائی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او ابراہیم حیدری سید علی حسن کی سربراہی میں بدنام زمانہ منشیات فروش کے ڈیلرز کو گرفتار کرلیا- ملزمان میں شامل رشید ولد کالا چند اور محمد سعید ولد حبیب اللہ کے قبضے سے 1550 گرام اعلیٰ نسل کی چرس برآمد جبکہ مفرور و بھاگنے والے ملزمان گورا چند، عنایت عزیز اور مدثر کے قبضے سے 1240 گرام چرس برآمد ملزمان کے خلاف امتناعی منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے داٸرہ کار کو تیز کردیا گیا ہے
Home / اہم خبریں / کراچی میں ابراہیم حیدری پولیس ان ایکشن بدنام زمانہ منشیات فروش کے ڈیلرز گرفتار، منشیات برآمد