Home / اہم خبریں / اگر ہمارے مطالبات منظور نہ کیے تو تمام اضلاح کے پریس کلبوں پر احتجاج شروع کیا جائے گا- آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن صوبہ سندھ کا اعلان

اگر ہمارے مطالبات منظور نہ کیے تو تمام اضلاح کے پریس کلبوں پر احتجاج شروع کیا جائے گا- آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن صوبہ سندھ کا اعلان

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن صوبہ سندھ کے ملازمین کا آج تیسرے روز بھی کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی دھرنا جاری ایپکا کے صوبائی صدر مراد علی چاچڑ، حاجی محمد سومرو، در محمد ٹانوری زکوۃ.ڈپارٹمنٹ، محمد لقمان بھگیو پاپولیشن ڈپارٹمنٹ، احسان علی مگسی، ذوالفقار سولنگی، جان محمد سولنگی و دیگر صوبائی ممبران نے کہا کہ ابھی تک ملازمین کے جائز حقوق کے لئے کسی بھی نمائندے نے رابطہ نہیں کیا ہے سندھ حکومت پر امن احتجاجی جلوس پر آنسو گیس کی شیلنگ کی اور لاٹھی چارج کی جس سے ہمارے بہت سے ملازمین زخمی ہوۓ ہیں زخمی ملازمین میں سید بہرام شاہ کی آنکھ سخت متاثر ہوئی ہے جس کا ضایع ہونے کا خطرہ ہے ذوالفقار منظور سولنگی، عابد حسین سومرو، فاروق ملک، نثار احمد بھٹی، فاروق احمد جلبانی، شاہنی قدوس و دیگر زخمی شامل ہیں- ملازمین اپنے جائز حقوق کے لئے مطالبات میں کہا ہے کہ ملازمین کی اپ گریڈیشن، ٹائم اسکیل ، یوٹیلیٹی الاؤنس، کنٹرکٹ ملازمین کی مستقل ملازمتوں کی بحالی شامل ہیں- اگر ہمارے مطالبات منظور نہ کیے گئے تو کل سے تمام اضلاح کے پریس کلبوں پر احتجاج شروع کیا جائے گا اور تمام آفسوں میں تالا بندی کی جائے گی- یہ ہمارا تین دن کا لائحہ عمل ہے اگر حکومت سندھ نے ہمارے مطالبات منظور نہ کئے تو پھر آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا

اگر ہمارے مطالبات منظور نہ کیے گئے تو تمام اضلاح کے پریس کلبوں پر احتجاج شروع کیا جائے گا- آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن صوبہ سندھ کا اعلان تصاویر: نوپ نیوز

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

سکھر کے بعد حیدرآباد میں بھی پنک اسکوٹیز کی تقسیم کا اعلان، سندھ حکومت کا خواتین کی بااختیاری کے لیے اہم اقدام

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ حکومت نے سکھر میں کامیاب آغاز کے بعد حیدرآباد میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے