Home / اہم خبریں / آئی ایس پی آر نے یوم پاکستان کی مناسبت سے ایک ملی نغمہ کا ٹریلر ’’امن کا نشان ہمارا پاکستان ہے‘‘ جاری کر دیا- فوٹو بشکریہ آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر نے یوم پاکستان کی مناسبت سے ایک ملی نغمہ کا ٹریلر ’’امن کا نشان ہمارا پاکستان ہے‘‘ جاری کر دیا- فوٹو بشکریہ آئی ایس پی آر

راولپنڈی (نوپ نیوز) پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر نے یوم پاکستان کی مناسبت سے ایک ملی نغمہ کا ٹریلر ’’امن کا نشان ہمارا پاکستان ہے‘‘ جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے نے یوم پاکستان کی مناسبت سے نیا ملی نغمہ ملی جاری کردیا ہے، جس میں دشمنوں کو واضح پیغام دیا گیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قوم23مارچ کو 78واں یوم پاکستان منائے گی ، پاکستان امن کانشان ہے اور ہم اسکی ہرقیمت پرحفاظت کرینگے۔ میجر جنرل آصف غفور کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کامیابی کے بعد پاکستان امن کی جانب گامزن ہے، ہمارا دشمن امن کوبرباد کرنے کےلئے سازشیں کررہا ہے۔ یاد رہے گذشتہ سال بھی آئی ایس پی آر نے یوم پاکستان کی مناسبت سے ایک نیا ملی نغمہ ’’ہم سب کا پاکستان‘‘ جاری کیا تھا ، جسے معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے گایا تھا۔ خیال رہے کہ تیئس مارچ کا دن وطن عزیز پاکستان کی تاریخ میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے، 23 مارچ 1940 ء کو لاہور میں واقع منٹو پارک موجودہ اقبال پارک میں قرار داد پاکستان منظور ہوئی ،23 مارچ کی تاریخی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے ہر سال 23 مارچ کو یوم پاکستان منانے کا اعلان سرکاری طور پر کیا جاتا ہے۔

آئی ایس پی آر نے یوم پاکستان کی مناسبت سے ایک ملی نغمہ کا ٹریلر ’’امن کا نشان ہمارا پاکستان ہے‘‘ جاری کر دیا- فوٹو بشکریہ آئی ایس پی آر

About admin

یہ بھی پڑھیں

سکھر کے بعد حیدرآباد میں بھی پنک اسکوٹیز کی تقسیم کا اعلان، سندھ حکومت کا خواتین کی بااختیاری کے لیے اہم اقدام

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ حکومت نے سکھر میں کامیاب آغاز کے بعد حیدرآباد میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے