کراچی (رپورٹ : ذیشان حسین) کراچی کے علاقے لانڈھی میں ورکرز ماڈل اسکول میں اسکول کے زیر انتظام بسلسلہ عید میلاد النبی (صلی اللہ علیہ وسلم) محفل میلاد کا اہتمام کیا گیا جس میں اسکول کے طلبہ و طالبات نے بھرپور شرکت کی اور ہدیہ نعت کے پھول بارگاہ نبوی (صلی اللہ علیہ وسلم) میں نچھاور کئے- جبکہ اسکول کی طالبات نے اپنی خوبصورت آوازوں سے محفل میلاد میں سماں باندھ دیا-
محفل میلاد میں سیکرٹری ویلفیئر بورڈ سندھ جلال الدین مہر، ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن رفیق چنا، ڈپٹی سیکرٹری فنانس مس آمنہ، ڈپٹی سیکرٹری اکیڈمک کورڈینیٹر مس نزہت حبیب نے خصوصی طور پر شرکت کی- سیکرٹری ویلفیئر بورڈ سندھ جلال الدین مہر نے اساتذہ اور طلبہ و طالبات کو اس روح پرور میلاد النبی (صلی اللہ علیہ وسلم) کے انعقاد کی مبارکباد دی اور کہا کہ خوش نصیب ہیں وہ تمام لوگ جو اس بابرکت محفل میں شریک ہیں- جبکہ نعت خوانی میں حصّہ لینے والے طلبہ و طالبات کو انعامات دینے کا بھی اعلان کیا- محفل میلاد کے احتتام پر سیکرٹری ویلفیئر بورڈ سندھ نے اپنی خوش الحان آواز میں تلاوت کلام پاک کی جبکہ محفل میلاد میں دعا بھی کروائی- اس روح پرور تقریب کا انعقاد ورکرز ماڈل اسکول لانڈھی کے ایڈمنسٹریٹر اختیار شیخ اور ہیڈ مسٹریس مس نازش نے کیا اور انے والے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ بھی ادا کیا- بعد ازاں محفل میلاد سیکرٹری جلال الدین مہر نے تمام اساتذہ اور کلرک اسٹاف سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی اور ان کے درپیش مسائل کو بھی سنا اور ساتھ ہی مسائل کو فوری حل کروانے کی بھی یقین دہانی کروائی جس میں ٹائم اسکیل اور اپ گریڈیشن جیسے درینہ مسائل شامل تھے- ورکرز ماڈل اسکول لانڈھی کے ایڈمنسٹریٹر احتیار شیخ نے سیکرٹری جلال الدین مہر سے ملاقات کی اور اسکول میں موجودہ درپیش مسائل پر بات کی جس میں اسکول کی تزئین و آرائش اور اسکول کی سیکورٹی اور دیگر اہم مسائل پر بات کی جس کے حل کے لئے سیکرٹری جلال الدین مہر نے مکمّل طور پر مسائل کے حل کا یقین دلایا اور ساتھ ساتھ اسکول اساتذہ کی خدمات کو بھی سراہا اسکول کے بچوں کو بہترین تعلیم دینے کے لئے ہدایت جاری کیں-
![]()
![]()
![]()
![]()
![]()