کراچی ( نوپ نیوز) سندھ پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے، 13 ڈی آئی جیز کے تبادلے کر دیئے گئے۔ نئے ترقی پانے والے ڈٰی آئی جیز بھی اہم عہدوں پر تعینات۔ سندھ پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں کر دی گئیں۔ نئے ترقی پانے والے ڈی آئی جیز کو بھی اہم عہدوں پر تعینات کر دیا گیا۔ سینٹرل پولیس آفس سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ذوالفقار لاڑک کو ڈی آئی جی ایسٹ، عامر فاروقی کو ڈی آئی جی ویسٹ، امین یوسفزئی ڈی آئی جی سی آئی اے، عارف حنیف ڈی آئی جی ایس آر پی جبکہ احمد یار چوہان ڈی آئی جی شہید بے نظیر آباد، اقبال دارا، ڈی جی آئی ٹریفک حیدر آباد اور ثاقب اسماعیل میمن کو ڈی آئی جی سی ٹی ڈی تعینات کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نعیم احمد شیخ کو ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز، جاوید مہر کو ڈی آئی جی سٹیبلشمنٹ، جاوید اکبر ریاض ڈی آئی جی ٹی این ٹی اور کیپٹن عاصم خان کو ڈی آئی جی ایڈمن کراچی تعینات کیا گیا ہے جبکہ مظفر علی شاہ ڈی آئی جی سپیشل برانچ تعینات کیے گئے ہیں۔ نعیم احمد شیخ کو ڈی آئی جی فنانس اور جاوید اکبر ریاض کے پاس ڈی آئی جی آئی ٹی کا اضافی چارج بھی ہوگا۔
Home / اہم خبریں / سندھ پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرریاں و تبادلے- 13 ڈی آئی جیز کے تبادلے کر دیئے گئے