میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ڈویژنل کمشنر میرپورخاص عبدالوحید شیخ نے کہا ہے کہ میرپورخاص ڈویژن میں 12ربیع الاوّل عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم شایان شان اور مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا- اس موقع پر سیکورٹی کے فل پروف انتظامات کئے جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر آفس کانفرنس ہال میں عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم منانے کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ لینے کے متعلق منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈی آئی جی پولیس میرپورخاص ثاقب اسماعیل میمن نے کہا کہ امن وامان برقراررکھنے کیلئے پیشگی انتظامات کئے گئے ہیں ڈویژن کے ایس ایس پیز کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی لوگوں کی جان ومال کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا ضلع کونسل چیئرمین میر انور تالپور نے کہا کہ عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم منانے کے سلسلے میں انتظامیہ سے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا کمشنر نے میونسپل افسران کو ہدایت کی کہ شہروں میں جلوسوں کی گذرگاہوں کی صفائی ستھرائی، پینے کے پانی اور اسٹریٹ لائٹ کا بندوبست کیا جائے انہوں نے حیسکو افسران کو ہدایت کی کہ جلوسوں کی گزرگاہوں پر بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے کمشنر نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر ہسپتالوں میں ڈاکٹروں، پیرامیڈیکل اسٹاف اور ادویات کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے جلوسوں کے ساتھ ایمبولینس، پیرامیڈیکل اسٹاف اور دویات کی دستیابی کو بھی یقینی بنای اجائے ڈاکٹروں کی چھٹیوں پر پابندی عائد کی جائے، ہسپتالوں میں مخصوص وارڈ قائم کئے جائیں انہوں نے ٹریفک انچارج کو ہدایت کی کہ جلوسوں کے دوران گاڑیوں کو جلوسوں سے دور رکھیں اجلاس میں دیگر سیکورٹی اداروں کے افسران نے یقین دلایا کہ امن وامان برقرار رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر میرپورخاص سید مہدی علی شاہ، ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم میمن، ایس ایس پی میرپورخاص عابد بلوچ، اے ڈی سی ون تھرپارکر ذوالفقار داؤدپوتہ، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ عبدالرزاق بلوچ، ڈی ایچ او عمرکوٹ ڈاکٹر سلیم شیخ، ڈی ایچ او میرپورخاص ڈاکٹر عمر ہنگورجو، ڈی ایچ او تھرپار کر ڈاکٹرغلام رسول اور متعلقہ افسران نے شرکت کی-
![]()