Home / اہم خبریں / ملعونہ کیس میں حکومت پاکستان ملک کے عوام کے جذبات کی عکاسی کرتے ہوئے اعلیٰ عدلیہ میں پیروی کرے- ثروت اعجاز قادری

ملعونہ کیس میں حکومت پاکستان ملک کے عوام کے جذبات کی عکاسی کرتے ہوئے اعلیٰ عدلیہ میں پیروی کرے- ثروت اعجاز قادری

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پاکستان کے عوام کا مطالبہ ہے کہ آسیہ ملعونہ کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے- پاکستان کی پوری قوم اور تمام مکاتب فکر آسیہ ملعونہ کو عدالتی سطح پر تختہ دار پر دیکھنا چاہتے ہیں- پاکستان سنی تحریک کے تحت ملک بھر میں فداأ ابی واُمی یارسول اللہ کے تحت پرامن جلسے، سمینار، کانفرنس اور ریلیوں کا انعقاد جمعہ سے ہوگا- نماز جمعہ کے خطابات میں علماء کرام آسیہ ملعونہ کی بیرون ملک جانے پر پابندی لگانے کیلئے قراردادیں منظورکرائیں- امن پسند اور محب وطن مگر کسی گستاخ رسول کی ملک سے فراری قبول نہیں کرینگے- آئین و قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں اور انصاف چاہتے ہیں- اس حساس کیس میں حکومت پاکستان ملک کے عوام جذبات کی عکاسی کرتے ہوئے اعلیٰ عدلیہ میں پیروی کرائے- انتہا پسندی کو ختم کرنا ہے تو انصاف پر فیصلوں کو یقینی بنانا ہوگا- اولیاء اللہ کی تعلیمات پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے، پاکستان اولیاء اللہ کا فیضان اور ہمارے اسلاف کی امانت ہے- پاکستان کی سلامتی و بقاء اور استحکام کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے- دہشتگردی کے خلاف پہلے بھی اہم کردار ادا کیا اور آئندہ بھی کرینگے- ان خیالات کا اظہار انہوں مرکز اہلسنت پر تنظیمی عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا- ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ عشق و محبت کی نشانی اعلیٰ حضرت امام احمد رضا کو خراج عقیدت پیش کرنے مرکز اہلسنت عظیم الشان یوم رضا کانفرنس جمعہ کو ہوگی، ان کا کہنا تھا کہ امن محبت کے فلسفے کو فروغ دینے کیلئے اولیاء اللہ کی تعلیمات کو عام کرنا ہوگا- حکومت مہنگائی و بے روزگاری کی روک تھام میں ناکام ہوچکی ہے- عوام نئے مہنگائی کے طوفان سے خوفزدہ ہیں حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کرے-

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے