میہڑ (رپورٹ: عبدالرحمان قمبرانی) جانوروں میں مختلف بیماریوں کی وجه سے جانور مرنے لگے پراسرار بیماریوں کے باعث لوگوں کی قیمتی جانور مرنے لگے سندھ حکومت کا جانوروں کا کھاتہ بند- جانوروں کو لگی ہوئی بیماریوں سے جانوروں نے کھانا پینا چھوڑ دیا- میہڑ میں جانوروں میں لگی بیماریوں کی وجہ سے ایک ہفتے میں میہڑ کے گاؤں غلام حسين خاصخیلی اور محمد عیسی خاصخیلی میں دو بھینسیں مرگئی گاؤں گنجا میں واحد جھتیال کی ایک گائے اور گاؤں پوراچو سہراب بھٹی آچر خاصخیلی کے لاکھوں روپے کی مالیت کی بھینسیں مرگئیں- گاؤں گھاڑی میں محب تھیبو کی بھینس بھی مر گئی- لوگوں نے نیشنل پریس کلب میہڑ کے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ڈاکٹر سالوں سے نہیں آئے جبکہ پرائیویٹ ڈاکٹر بلا کر جانوروں کو انجکشن لگواتے ہیں- پرائیویٹ ڈاکٹر انجکشن کے ہزاروں روپے لے رہے ہیں جو برداشت نہیں کر سکتے- نیشنل پریس کلب میہڑ کے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ جانوروں میں بیماریاں ہیں پر افسوس سالوں سے سرکاری ڈاکٹر نہیں آ رہا ہے ہم پیٹ گزارا کریں یا ڈاکٹروں کو ہزاروں روپے دے کر جانوروں کو ٹکے لگوائيں جبکہ ڈاکٹروں سے رابطہ کے بعد بتایا کہ جانوروں میں بارش کے بعد ایک بیماری ہوتی ہے جس میں جانوروں کے موں اور پاؤں متاثر ہوجاتے ہیں اور اس وقت گھوگھے کی بیماری کا وقت ہے اس لیے پہلے ہی جانوروں کو انجکشن لگائے جائیں افسوس کہ میہڑ میں سندھ حکومت کی عدم توجہ کے باعث جانور مرنے لگے ہیں کسی نے بھی نوٹس نہیں لیا سندھ حکومت کی جانب سے مختلف بیماریوں سے بچنے کے لیے فنڈ بھی آ رہے ہیں ڈاکٹر بھی مقرر ہیں میہڑ میں جانوروں کی ہسپتال میں فنڈوں کیا انکوائری کی جائے جب کہ لائیو اسٹاک کے موجودہ سیکریٹری قاضی اعجاز علی مہیسر کے آبائی شہر میہڑ میں جانوروں کا ہسپتال ایک ویرانے کا منظر پیش کر رہا ہے- مقرر ڈاکٹروں نے اپنی پرائیویٹ ہسپتال قائم کر لئے ہیں جبکہ سرکاری عمارت زبون حال ہے ہسپتال کو اکثر تالے لگے ہوتے ہیں وہاں ایک ڈاکٹر محمد اسحاق ڈاوچ جو دادو شہر کا رہائشی بتایا جا رہا ہے کبھی کبھی ہسپتال آتا ہے ہسپتال میں لگے ہوئے پروگریسو رپورٹ کے مطابق 2013 اور 2014 کی لگی ہوئی ہے ڈیوٹی پر ڈاکٹر نا ہونے کی وجہ سے ایک سال میں بھی اپڈیٹ نہیں ہوئے کوئی بھی آدمی نہی آ رہا ہسپتال میں بڑے عرصے سے صفائی نظر نہیں آرہی ہے ہسپتال کے احاطے میں کافی عرصے سے گندے پانی کا تالاب نظر آ رہا ہے جب کہ سرکاری کوارٹر پر بھی بااثر افراد کے قبضے میں ہے ہسپتال کے اندر ملازمین کے کوارٹر میں رہنے والوں کو بھی اس بات کا پتا نہیں کہ ہسپتال کا انچارج کون ہے لائیو اسٹاک کے سیکریٹری قاضی اعجاز علی مہیسر کے ابائی شہر میہڑ کی سرکاری ہسپتال کا یہ حال ہے تو سندھ کے دوسرے شہروں کا کیا حال ہوگا ضروریات اس بات کی ہے میہڑ میں جانوروں کی ہسپتال کو فنگشنل کر کے ویکسین کے مد میں آنے والے ہزاروں روپے کی فنڈز کی انکوائری کر کے میہڑ میں جانوروں کو ویکسین کی جائے جس سے غریب لوگوں کے جانور بچ سکیں-
![]()