تازہ ترین
Home / پاکستان / 12ویں ڈاکٹر عیسیٰ لیب سندھ رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ 31 مئی سے حیدرآباد جمخانہ میں ہوگی

12ویں ڈاکٹر عیسیٰ لیب سندھ رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ 31 مئی سے حیدرآباد جمخانہ میں ہوگی

حیدرآباد، (اسپورٹس رپورٹر) حیدرآباد ٹینس ایسوسی ایشن، سندھ ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام 12ویں ڈاکٹر عیسیٰ لیب سندھ رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ کا انعقاد 31 مئی سے 4 جون تک حیدرآباد جمخانہ کے ہارڈ کورٹس پر ہوگا چیمپئن شپ میں مینز سنگلز، لیڈیز سنگلز، جونیئرز انڈر 17 سنگلز، بوائز/گرلز انڈر 13 سنگلز، 45 پلس ڈبلز اور وہیل چیئر ٹینس (مرد و خواتین سنگلز) کے مقابلے ہوں گے۔ ہر کھلاڑی صرف ایک ایونٹ میں شرکت کرسکے گا۔دیگر شہروں سے آنے والے کھلاڑیوں کو دونوں جانب کا اکانومی کلاس ریلوے کرایہ دیا جائے گا۔ شرکت کے لیے ٹی پی آئی این رجسٹریشن اور سالانہ فیس لازمی قرار دی گئی ہے۔ سندھ ٹینس ایسوسی ایشن کے قواعد کے مطابق تمام فاتح اور رنر اپ کھلاڑیوں کو انعامات دیے جائیں گے۔ سندھ ٹینس ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر محمد خالد رحمانی کے مطابق چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے داخلے کی آخری تاریخ 28 مئی مقرر کی گئی ہے۔ خواہشمند کھلاڑی اپنی انٹریاں حیدرآباد ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکریٹری یا ریفری کو واٹس ایپ کے ذریعے بھیج سکتے ہیں۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

حکومتی اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے عوام دوست بجٹ لیکر آئیں ہیں

وزیراعظم پاکستان کی قیادت میں بجٹ میں ایسے اقدامات کرنے جا رہے ہیں جس سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے