کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) علیگڑھ انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں Syngenta Pakistan Limited کے زیرِ اہتمام اپرنٹس شپ 2025 پروگرام کے لیے شعبہ DIIL اور گائیڈنس سینٹر کے اشتراک سے اسسمنٹ ڈرائیو کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر DAE کے تیسرے سال کے مختلف شعبہ جات، جن میں کمپیوٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی (CIT)، سافٹ ویئر، الیکٹریکل، الیکٹرانکس اور مکینیکل شامل تھے، کے 50 سے زائد طلبہ و طالبات نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔ اس پروگرام کا مقصد قابل اور محنتی طلبہ کو صنعتی میدان میں قدم رکھنے کا موقع فراہم کرنا تھا ۔ اہلیت کے لیے امیدواروں کے میٹرک اور DAE میں کم از کم 65 فیصد نمبرز اور عمر کی حد 22 سال مقرر کی گئی تھی اس موقع پر کنوینر AIT سید محمد محسن کاظم کا کہنا تھا کہ اس اسسمنٹ ڈرائیور میں خواتین امیدواروں کی خصوصی حوصلہ افزائی کی گئی، جو علیگڑھ انسٹیٹیوٹ کی جامع پالیسی کا ثبوت ہے اور علیگڑھ آئندہ بھی طلبہ کے مفاد میں کی جانے والے اس طرح کے اقدامات کو جاری رکھا جائے گا اسسمنٹ ڈرائیو میں Syngenta کی ٹیم نے امیدواروں کے انٹرویوز کے زریعے طلبہ کی تکنیکی صلاحیتوں اور عملی علم کا جائزہ لیا۔ پرنسپل علیگڑھ شاہد جمیل نے بتایا کہ طلباء کے کامیاب مستقبل کے لیے اٹھائے گئے اس اقدام سے نہ صرف طلبہ کو بہترین کیریئر مواقع میسر آئیں گے بلکہ ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو نکھارنے کا بھرپور موقع بھی ملے گا۔