تازہ ترین
Home / Home / پاکستان فوج کی شاندار کامیابی پر جشن، نیشنل یونین آف جرنلسٹس اور عوامی امن کمیٹی برائے انسانی حقوق کے زیرِ اہتمام شاندار تقریب کا انعقاد

پاکستان فوج کی شاندار کامیابی پر جشن، نیشنل یونین آف جرنلسٹس اور عوامی امن کمیٹی برائے انسانی حقوق کے زیرِ اہتمام شاندار تقریب کا انعقاد

ابرار احمد، عمران برکی، شہباز محمود، ذیشان رشید، رانا گوہر، بلال مغل سمیت دیگر کی خصوصی شرکت

لاہور (ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) تفصیلات کے مطابق نیشنل یونین آف جرنلسٹس لاہور کے مرکزی سیکریٹریٹ میں پاک فوج کی بھارت کے خلاف “مشن بنیان المرصوص” کی شاندار کامیابی پر کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں “پاک فوج زندہ باد” اور “پاکستان پائندہ باد” کے فلک شگاف نعرے بازی کی گئی۔ اس تقریب کی قیادت نیشنل یونین آف جرنلسٹس کے بانی و مرکزی چیئرمین محمد احسان مغل اور عوامی امن کمیٹی برائے انسانی حقوق کے چیئرمین چوہدری آصف محمود وڑائچ نے کی۔ جبکہ سینئر وائس چیئرمین چودھری محمد رفیق، سینئر صحافی ابرار احمد، جنرل سیکرٹری نیشنل یونین آف جرنلسٹس ملک طارق، انفارمیشن سیکرٹری نیشنل یونین آف جرنلسٹس سید مبین الاسلام، عمران برکی، رانا گوہر، عمران برکی، بلال مغل، راحیل گجر، حمزہ گجر، ذیشان رشید، شہباز محمود مغل سمیت دیگر معزز افراد نے تقریب میں خصوصی شرکت کی۔ شرکاء نے پاک فوج کے عظیم کارنامے پر خراجِ تحسین کرتے ہوئے اسے ملکی دفاع میں ایک نمایاں سنگِ میل قرار دیا اور ملکی سلامتی و استحکام کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

حکومتی اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے عوام دوست بجٹ لیکر آئیں ہیں

وزیراعظم پاکستان کی قیادت میں بجٹ میں ایسے اقدامات کرنے جا رہے ہیں جس سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے