Home / اہم خبریں / کراچی گالف کلب میں 28 ویں سی این ایس اوپن گالف چیمپئن شپ کا آغاز

کراچی گالف کلب میں 28 ویں سی این ایس اوپن گالف چیمپئن شپ کا آغاز

کراچی، (اسپورٹس رپورٹر) 28 ویں چیف آف دی نیول اسٹاف اوپن گالف چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب اور میڈیا بریف کراچی گالف کلب میں منعقد ہوئی۔ چیمپئن شپ 8 سے 11 اگست 2024 تک کھیلی جائے گی۔ کمانڈر کراچی ریئر ایڈمرل محمد سلیم نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور چیمپئن شپ کا افتتاح کیا۔ میڈیا بریف کے دوران پریذیڈنٹ پاکستان نیوی گالف (ساؤتھ)، کموڈور راشد محمود شیخ نے چیمپئن شپ اور اس کے مختلف کیٹیگریز کے انعقاد کے بارے میں آگاہ کیا گالف چیمپئن شپ پروفیشنلز، سینئر پروفیشنلز، جونیئر پروفیشنلز، امیچرز، سینئرز، ویٹرنز، لیڈیز جونیئرز اور پرو ایمیچرز کیٹیگریز میں کھیلی جائے گی۔ میڈیا کو چیمپئن شپ کی مختلف کیٹیگریز میں انعامات کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔ ‘ہول ان ون’ اسکور کرنے والے کھلاڑی کو ‘ٹویوٹا فارچیونر’ کا خصوصی انعام دیا جائے گا۔ پاکستان نیوی نے 1995 میں کراچی گالف کلب میں چیف آف دی نیول اسٹاف اوپن گالف چیمپئن شپ کا آغاز کیا تاکہ پاکستان گالف فیڈریشن کے کیلنڈر میں ایک قومی سطح کا گالف ایونٹ شامل کیا جا سکے۔ تب سے، یہ نیشنل گالف سرکٹ کا ایک باقاعدہ اور بڑا ایونٹ بن گیا ہے۔ ایسی سرگرمیاں پاکستان کے امن پسند اور کھیلوں کو فروغ دینے والی قوم کے مثبت امیج کو اجاگر کرنے اور معاشرے میں صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینے کا ایک منفرد موقع فراہم کرتی ہیں۔ اس ایونٹ کا باقاعدہ انعقاد قومی و بین الاقوامی سطح پر گالف کے فروغ کے لیے پاک بحریہ کے عزم کا مظہر ہے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے