تازہ ترین
Home / Home / وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب میں عوام کی فلاح و بہبود کیلئے تاریخی اقدامات کئے ہیں: دانیال نوید بٹ کا خطاب

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب میں عوام کی فلاح و بہبود کیلئے تاریخی اقدامات کئے ہیں: دانیال نوید بٹ کا خطاب


دانیال نوید کے گھر ایم ایس ایف کی اہم میٹنگ، ڈویژنل صدر لاہور بوبی گجر کی خصوصی شرکت

مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف کا پیغام گھر گھر پہنچائیں: بوبی گجر کی کارکنوں کو تلقین

لاہور (رپورٹ : نیشنل یونین آف جرنلسٹ) ایم ایس ایف این اے 119 پی پی 150 کے سینئر رہنما دانیال نوید بٹ کی رہائش گاہ پر اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایم ایس ایف لاہور ڈویژن کے صدر بوبی گجر نے خصوصی شرکت کی، میٹنگ میں ولی خان، ذیشان بٹ، شیخ ہمایوں، ندیم بٹ، ملک ظہیر، رانا نومی، چوہدری ظہیر، دانش راجپوت، سامان بھٹی، احسن شاہ، عبد الرحمٰن، مہر سلمان، سمیت ایم ایس ایف کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی، پی پی 148 این اے 118 ایم ایس ایف کے سینئر رہنما رانا سیاف، فیضان بھٹی، رانا سونو، رانا نومی نے بھی میٹنگ میں شرکت کی اور ڈویژنل صدر لاہور ایم ایس ایف بوبی گجر سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل صدر لاہور ایم ایس ایف بوبی گجر نے کارکنان کو تلقین کی کہ وہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف اور وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کا پیغام گھر گھر پہنچائیں، ان کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کو پاکستان کی نہیں بلکہ پاکستانی عوام کو پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے میاں نواز شریف کی اشد ضرورت ہے۔ تمام شرکاء نے بوبی گجر کی قیادت پر اطمینان کا اظہار کیا، مزید دانیال نوید بٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایم ایس ایف کا ایک ایک کارکن میاں نواز شریف کی قیادت میں متحد ہے، اور ملکی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کررہا ہے۔ مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب میں عوام کی فلاح و بہبود کیلئے تاریخی اقدامات کیے، جس کہ ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں۔ ترقی کا یہ سفر اسی طرح جاری رہے گا، تو پاکستان میاں نواز شریف کی قیادت میں ایشین ٹائیگر بن کر اُبھرے گا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ 6 دسمبر 2024 کی خبریں۔ ایڈیٹر نیوز آف پاکستان۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے