تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی انتقال کر گئے

پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی انتقال کر گئے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سندھ اسمبلی کے سابق اسپیکر آغا سراج درانی بدھ کے روز 72 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ان کے انتقال کی تصدیق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کی۔

ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کے مطابق مراد علی شاہ نے آغا سراج درانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک مخلص، وفادار اور اصول پسند رہنما تھے جنہوں نے سندھ اسمبلی کو مضبوط اور جمہوریت کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ آغا سراج درانی نے عوامی خدمت کو اپنی سیاست کا محور بنایا۔ انہوں نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنی جوارِ رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

سندھ کابینہ کا اجلاس کھیلوں کے فروغ کے لیے اہم فیصلے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کے اجلاس میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے