Home / اہم خبریں / پولیو کے خلاف جنگ قومی فریضہ، غفلت برداشت نہیں ہوگی: مشیر وزیراعلیٰ سندھ گیانچند اسرانی

پولیو کے خلاف جنگ قومی فریضہ، غفلت برداشت نہیں ہوگی: مشیر وزیراعلیٰ سندھ گیانچند اسرانی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے محکمہ بحالی گیانچند اسرانی نے کہا ہے کہ پولیو کے خلاف جنگ قومی فریضہ ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

گیانچند اسرانی نے تحصیل تھانہ بھولا خان کی بیسک ہیلتھ یونٹ سری کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے جاری پولیو مہم کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے پولیو ٹیموں کی کارکردگی، بچوں کو قطرے پلانے کے عمل اور فیلڈ میں موجود طبی عملے کی سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر مشیر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ حکومت سندھ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور ہر بچے تک پولیو ویکسین کی فراہمی ناگزیر ہے۔ انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ مہم کے دوران سخت مانیٹرنگ اور ویکسین کی مسلسل فراہمی یقینی بنائی جائے۔ ساتھ ہی عوامی آگاہی مہم کو مزید مؤثر بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

گیانچند اسرانی نے کہا کہ سندھ کے تمام اضلاع میں پولیو کے خاتمے کے لیے جامع اقدامات جاری ہیں، جبکہ فیلڈ ورکرز ہمارے فرنٹ لائن ہیروز ہیں جو سخت موسمی حالات کے باوجود بچوں کو پولیو سے محفوظ بنانے کے لیے گھروں اور دور دراز علاقوں میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سندھ ان کارکنان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

کراچی ورلڈ بک فیئر 2025 میں 325 سے زائد اسٹالز، پانچ لاکھ سے زائد زائرین کی متوقع آمد

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) کراچی ورلڈ بک فیئر (کے ڈبلیو بی ایف) کی منیجنگ کمیٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے