تازہ ترین
Home / اہم خبریں / لاہور ٹیسٹ میں اسپنرز کا راج 16 وکٹیں گریں جنوبی افریقہ کو جیت کے مزید 226 رنز درکار

لاہور ٹیسٹ میں اسپنرز کا راج 16 وکٹیں گریں جنوبی افریقہ کو جیت کے مزید 226 رنز درکار

لاہور/کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز اسپنرز چھائے رہے، جب کہ دن بھر میں مجموعی طور پر 16 وکٹیں گریں۔ مہمان ٹیم کو جیت کے لیے 277 رنز کا ہدف ملا اور تیسرے دن کے اختتام پر جنوبی افریقہ نے دو وکٹوں کے نقصان پر 51 رنز بنا لیے۔

ریان رِکلٹن 29 اور ٹونی ڈے زورزی 16 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ مہمان ٹیم کو فتح کے لیے مزید 226 رنز درکار ہیں اور اس کے آٹھ کھلاڑی ابھی باقی ہیں۔ اس سے قبل جنوبی افریقہ اپنی پہلی اننگز میں 269 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ ٹونی ڈے زورزی نے 104 رنز کی شاندار سنچری اسکور کی۔ پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے چھ وکٹیں حاصل کیں، جب کہ ساجد خان نے تین اور سلمان علی آغا نے ایک وکٹ لی۔

پاکستان نے پہلی اننگز میں 109 رنز کی برتری حاصل کرنے کے باوجود دوسری اننگز میں مایوس کن کارکردگی دکھائی۔ امام الحق اور کپتان شان مسعود جلد آؤٹ ہوگئے، عبداللہ شفیق نے 41 اور بابراعظم نے 42 رنز بنائے۔ بابر کے آؤٹ ہونے کے بعد پاکستانی ٹیم 16 رنز کے اندر چھ وکٹیں گنوا بیٹھی اور پوری ٹیم 167 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ سعود شکیل نے 38 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی۔

جنوبی افریقہ کے اسپنرز نے ایک بار پھر شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا۔ سینیوران متھوسامی نے 17 اوورز میں 57 رنز کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کیں اور میچ میں مجموعی طور پر 11 وکٹیں اپنے نام کیں، جب کہ سائمن ہارمر نے 51 رنز کے عوض چار وکٹیں حاصل کیں۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے