Home / اہم خبریں / پاک بحریہ کا سمندر میں زخمی بھارتی عملے کو بچانے کے لئے کامیاب ریسکیو آپریشن ،زخمی رکن کو طبی امدادفراہم کی

پاک بحریہ کا سمندر میں زخمی بھارتی عملے کو بچانے کے لئے کامیاب ریسکیو آپریشن ،زخمی رکن کو طبی امدادفراہم کی

کراچی، (اسٹاف رپورٹر) پاک بحریہ نے سمندر میں زخمی بھارتی عملے کو بچانے کے لئے کامیاب ریسکیو آپریشن کیاہے ۔ عملے کے زخمی رکن کو پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے ذریعے ہنگامی طبی امداد کے لیے کراچی کے مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا آئی ایس پی آر کے مطابق لائبریریا کے آئل ٹینکر ایم ٹی ہائی لیڈر نے اپنے زخمی بھارتی عملے کے لیے طبی امداد کی درخواست کی تھی ۔پاک بحریہ کےجوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن اینڈ کوآرڈینیشن سینئر (JMICC) نے ہنگامی کال سنتے ہی انتہائی سبک رفتاری سے ریسکیو آپریشن کا آغاز کیا۔عملے کے زخمی رکن کو پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے ذریعے ہنگامی طبی امداد کے لیے کراچی کے مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ بھارتی عملے کا بروقت اور کامیاب ریسکیو آپریشن پاک بحریہ کی قومیت سے بالاتر ہو کر بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے عزم کا مظہر ہےیہ اقدام سمندر میں انسانی جانوں کی حفاظت کے لیے پاک بحریہ کے مثالی کردار کا عملی ثبوت ہے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے