Home / اہم خبریں / نیشنل گیمز: کراچی کے 26 وینیوز پر شاندار انتظامات مرد و خواتین کے 32 کھیل شامل

نیشنل گیمز: کراچی کے 26 وینیوز پر شاندار انتظامات مرد و خواتین کے 32 کھیل شامل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) 35ویں نیشنل گیمز کے لیے کراچی کے منتخب کردہ 26 وینیوز پر کھیلوں کے شایان شان انعقاد کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ نیٹ بال، فٹبال اور شوٹنگ سمیت کئی مقابلے شروع ہو چکے ہیں، جبکہ دیگر وینیوز کھلاڑیوں کے منتظر ہیں۔

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی منظور شدہ شیڈول کے مطابق آرچری، ایتھلیٹکس، بیڈ منٹن، بیس بال، باسکٹ بال، باکسنگ، فینسنگ، فٹبال، گالف، جمناسٹک، ہینڈ بال، ہاکی، جوڈو، کبڈی، کراٹے، نیٹ بال، روئنگ، رگبی سیونز، سیلنگ، شوٹنگ، سافٹ بال، اسکواش، سوئمنگ، ٹیبل ٹینس، تائی کوانڈو، ٹینس، ٹگ آف وار، والی بال، ویٹ لفٹنگ، ریسلنگ اور ووشو کے مقابلے مختلف وینیوز پر منعقد ہوں گے۔

نیشنل گیمز میں شامل کل 32 کھیلوں میں مردوں کے 31 اور خواتین کے 29 گیمز رکھے گئے ہیں۔ خواتین کھلاڑی بیس بال، باڈی بلڈنگ اور ریسلنگ میں حصہ نہیں لیں گی، جبکہ مرد ایتھلیٹ سافٹ بال کے مقابلوں میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

یہ قومی سطح کا ایونٹ کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کرے گا اور شہر کے وینیوز میں کھیلوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے