Home / اہم خبریں / فیفا سیریز: کپتان ماریا خان کا اعلان ہم ایک ٹیم ہیں اور جیت ہمارا ہدف

فیفا سیریز: کپتان ماریا خان کا اعلان ہم ایک ٹیم ہیں اور جیت ہمارا ہدف

لاہور، (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان ویمنز نیشنل فٹبال ٹیم فیفا سیریز میں شرکت کے لیے پیر کو آئیوری کوسٹ روانہ ہو رہی ہے، جو ملکی خواتین فٹبال کی تاریخ کا ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران ٹیم انتظامیہ، کوچنگ اسٹاف اور کپتان نے واضح کیا کہ ٹیم صرف شرکت کے لیے نہیں بلکہ جیت کے عزم کے ساتھ میدان میں اترے گی۔ پی ایف ایف ویمنز فٹبال ڈیپارٹمنٹ کی ڈائریکٹر مژگان اورکزئی کے مطابق یہ موقع صدر محسن گیلانی کی خصوصی کاوشوں کا نتیجہ ہے، جو ٹیم کو عالمی سطح پر سیکھنے اور آگے بڑھنے کا نادر موقع فراہم کرے گا۔

ہیڈ کوچ عدیل رضکی نے ٹیم کی تیاری کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے اسے اب تک کا مضبوط ترین دستہ قرار دیا انہوں نے واضح کیا کہ کھلاڑیوں کا انتخاب مکمل طور پر میرٹ پر کیا گیا ہے اور مقامی و ڈائسپورا کھلاڑیوں میں کوئی تفریق نہیں رکھی گئی۔ ان کے مطابق ٹیم قلیل مدتی طور پر سیف چیمپئن شپ جبکہ طویل مدتی طور پر ایشین، اولمپک اور فیفا ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائرز کو ہدف بنا کر آگے بڑھ رہی ہے۔

کپتان ماریا خان نے پُراعتماد انداز میں کہا کہ ٹیم ایک متحد یونٹ ہے اور کسی دباؤ کا شکار نہیں ان کا کہنا تھا کہ اعلیٰ رینکنگ ٹیموں کے خلاف کھیلنا ٹیم کے لیے نیا نہیں اور ایسے مواقع خود کو منوانے کا بہترین ذریعہ ہوتے ہیں انہوں نے اس پیش رفت کو بھی سراہا کہ قومی کھلاڑیاں بین الاقوامی پروفیشنل لیگز میں کھیل رہی ہیں، جو پاکستان ویمنز فٹبال کے روشن مستقبل کی عکاسی کرتا ہے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

آرٹس کونسل کراچی میں سید مظہر جمیل کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام ملک کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے