Home / اہم خبریں / ایم کیو ایم پاکستان کا سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں جامع اصلاحات کا مجوزہ بل جمع

ایم کیو ایم پاکستان کا سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں جامع اصلاحات کا مجوزہ بل جمع

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین سندھ اسمبلی نے سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں جامع اصلاحات کا مجوزہ ترمیمی بل سندھ اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرا دیا ایم کیو ایم پاکستان کے مطابق مجوزہ ترامیم آئین کے آرٹیکل 140-A اور سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں تیار کی گئی ہیں جن کا مقصد بلدیاتی حکومتوں کو حقیقی معنوں میں بااختیار بنانا اور اختیارات، وسائل و ذمہ داریاں نچلی سطح تک منتقل کرنا ہے مجوزہ بل میں منتخب میئر اور چیئرمین کو بااختیار بلدیاتی حکومت کا انتظامی سربراہ بنانے جبکہ غیر منتخب منتظمین کی تعیناتی کے بجائے ضرورت پڑنے پر غیر جانب دار سول افسر کو منتظم مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے پانی، نکاسی آب، ٹھوس فضلے، تعلیم، صحت، ٹرانسپورٹ، مقامی سڑکوں، عمارتوں کی تعمیر و نگرانی، ماسٹر پلاننگ اور ٹاؤن پلاننگ کے اختیارات بھی بلدیاتی حکومتوں کو منتقل کرنے کی تجویز شامل ہے۔

مجوزہ ترمیمی بل میں بلدیاتی حکومتوں کے لیے صوبائی مالیاتی کمیشن ایوارڈ نافذ کرنے اور صوبائی فنڈز میں سے کم از کم 70 فیصد براہِ راست بلدیاتی حکومتوں کو فراہم کرنے کی تجویز دی گئی ہے ایم کیو ایم پاکستان کا مؤقف ہے کہ جس ذمہ داری کی منتقلی بلدیاتی حکومت کو کی جائے، اس کے ساتھ مالی وسائل ملازمین اور اثاثے بھی منتقل کیے جائیں جبکہ بلدیاتی اختیارات کو صوبائی مداخلت سے محفوظ رکھنے کے لیے قانونی تحفظ فراہم کیا جائے بل میں اختیارات، فنڈز، ملازمین اور اثاثوں کی منتقلی کی نگرانی کے لیے ڈیولوشن امپلیمنٹیشن کمیشن قائم کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے تاکہ سندھ کے شہری و بلدیاتی مسائل کے حل کے لیے اختیارات حقیقی معنوں میں نچلی سطح تک منتقل کیے جاسکیں۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

سندھ میں انسداد دہشت گردی، پرتشدد انتہاپسندی کے تدارک اور ادارہ جاتی رابطہ کاری مضبوط بنانے پر زور

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ میں انسداد دہشت گردی، پرتشدد انتہاپسندی کے تدارک اور ادارہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے