تازہ ترین
Home / Home / ایسٹرخوشیاں بانٹنے کا تہوار ۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایسٹر پر مسیحی برادری کو مبارکباد

ایسٹرخوشیاں بانٹنے کا تہوار ۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایسٹر پر مسیحی برادری کو مبارکباد

لاہور، (نوپ اسپورٹس) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایسٹر پر مسیحی برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسیحی برادری کو ایسٹر کی خوشیاں مبارک ہوں۔ مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں۔ ایسٹر خوشیاں تقسیم کرنے کا تہوار ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسٹر انسانی زندگی میں بھلائی اور صالح اوصاف کی طرف مائل ہونے کے جذبہ کا مظہر ہے۔مسیحی برادری امن پسند اور ہمارے لئے قابل احترام ہے۔ مسیحی برادری نے نہ صرف تحریک پاکستان میں اپنا حصہ ڈالا بلکہ ملک کی ترقی میں بھی اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔ ملک کی تعمیر و ترقی میں مسیحی برادری کی خدمات، وطن سے محبت اور وابستگی شک وشبہ سے بالا تر ہے۔انہوں نے کہاکہ قائد اعظم محمد علی جناحؒ نے پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں کے لیے بلا تفریق مذہب و نسل مساوات، آزادی اور سلامتی کی تلقین کی۔ ہمیں آج محبت، بھائی چارے اور اتحاد کے پیغام کو عام کرنے کا عہد کرناہے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی کے نویں روز بچوں کا تھیٹر، فنونِ لطیفہ کی ورکشاپس، فلموں کی نمائش اور میوزیکل کنسرٹ کا انعقاد، فنونِ لطیفہ کے ذریعے امن کا پیغام عام کرنا بہترین ذریعہ ہے، محمد احمد شاہ

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیرِ اہتمام 25 روزہ تیسرے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے