Home / اہم خبریں / کے یو جے (دستور) کے زیر اہتمام صحافیوں کے افطار ڈنر کا کراچی پریس کلب میں انعقاد، صحافیوں کی بڑی تعداد نے افطار ڈنر میں شرکت کی۔

کے یو جے (دستور) کے زیر اہتمام صحافیوں کے افطار ڈنر کا کراچی پریس کلب میں انعقاد، صحافیوں کی بڑی تعداد نے افطار ڈنر میں شرکت کی۔

کراچی، (نوپ نیوز) کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے زیر اہتمام صحافیوں کے لیے افطار ڈنرکی تقریب ہفتہ کے روز کراچی پریس کلب کے بیک یارڈ منعقد ہوئی۔افطار ڈنر میں ٹی وی چینلز اور اخبارات سے وابستہ سینئر صحافیوں اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کے شرکا نے کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے کہا کہ کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور صحافیوں کے حقوق کی علمبردار ہے۔ فلسطین میں شہید ہونے والے صحافیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے صدر خلیل احمد ناصر نے کہا کہ سالانہ افطار ڈنر کے موقع پر فلسطین میں شہید ہونے والے صحافیوں کو یاد رکھا گیا انہوں نے کہا کہ کے یو جے صحافیوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدام کررہی ہے۔ صحافت کا پیشہ بہت محنت طلب ہے اس طرح کی تقریبات میں شرکت دراصل ایک دوسروں سے ملاقات کا بہانہ ہے۔ جنرل سیکریٹری کے یو جے دستور نعمت خان نے کہا کہ کے یو جے دستور روایتوں کی امین ہے ہرسال اپنے اراکین کے لیے مل بیٹھنے کے لیے اس طرح کی تقریبات کا انعقاد کرتی ہے۔۔۔ آخر میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس دستور کے سیکریٹری جنرل اے ایچ خانزادہ، کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر خلیل احمدناصر، سیکریٹری نعمت خان اور کراچی پریس کلب کے صدر سعید سر بازی، سیکریٹری شعیب احمد، سابق سیکریٹری رضوان بھٹی اور کے یو جے کے عہدیداران نے دعوت افطار میں شریک مہمانوں کو کے یو جے دستور کی اعزازی شیلڈز پیش کیں اور افطار ڈنر میں شرکت کرنے پران کا شکریہ ادا کیا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

دوسرے ویمنز ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز ویمنز کی 7 وکٹوں سے کامیابی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے