اسلامآباد، (نوپ نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے سربراہ و سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم نے مل کر حکومت کا فیصلہ کیا ہے، دہشت گردی ،معیشت سمیت ملک کو در پیش ہر چیلنج سے مل کر نمٹیں گے، مصالحت کے عمل کا پی ٹی آئی کو بھی حصہ بنائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چوہدری شجاعت کی رہائش گاہ پر شہباز شریف، صادق سنجرانی، علیم خان ،مقبول صدیقی اور دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سمیت سب سے مفاہمت کریں گے، وطن کو مشکل حالات کا سامنا ہے، ملک کیلئے معاشی ایجنڈا بنائیں گے، غربت کے خاتمہ کیلئے اقدامات کریں گے۔آصف علی زرداری نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اگر اتفاق نہ ہوتا تو یہا ں نہ بیٹھا ہوتا.
Home / اسلام آباد / ہم نے مل کر حکومت کا فیصلہ کیا ہے، دہشت گردی ،معیشت سمیت ملک کو در پیش ہر چیلنج سے مل کر نمٹیں گے، آصف علی زرداری