تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی پریمیئر لیگ سیزن ٹو کے آغاز سے قبل کے پی ایل اور کنگز گروپ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

کراچی پریمیئر لیگ سیزن ٹو کے آغاز سے قبل کے پی ایل اور کنگز گروپ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) کراچی پریمیئر لیگ سیزن ٹو کے آغاز سے قبل کے پی ایل اور کنگز گروپ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے-اس موقع پر چیئرمین کراچی پریمیر لیگ معیز بن زاہد،مینجنگ ڈائریکٹر حرا سومرو،صدر کراچی پریمیئر لیگ اور سابق چیمپئن کپتان یونس خان،،ریکارڈ ہولڈر ٹیسٹ کرکٹر اور ٹورنامنٹ ڈائریکٹر حسن رضا،جنرل سیکرٹری فواد منیر اور وائز پریسیڈنٹ سید کامران حیدر بھی شامل تھے۔اس موقع پر چیئرمین کے پی ایل معیز بن زاید نے کہا کہ یہ معاہدہ یقینا کے پی ایل کو مزید فوقیت دے گا۔۔کراچی پریمیئر لیگ شہر قائد سمیت پورے پاکستان میں موجود چھپے ہوئے ٹیلنٹ کو دریافت کرنے کا ایک مثبت قدم ہے۔۔کراچی کی کرکٹ کو مزید فوقیت دینے کے لیے یہ کوشش اگے بھی جاری رکھیں گے خوشی اس بات کی ہے کہ ہماری اس لیک کا حصہ سابق چیمپئن کپتان یونس خان اور سابق ٹیسٹ کرکٹر حسن رضا جیسے بڑے بڑے نام ہیں۔۔جبکہ فرینچائز اونرز نے بھی بڑے بڑے ناموں کو اپنی ٹیموں کا حصہ بنا کر اس لیک میں چار چاند لگانے میں بڑا اہم کردار ادا کیا ہے سابق کپتان یونس خان نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ کراچی کے ٹیلنٹ کو اس لیگ کے ذریعے باہر لایا جائے آج کا یہ معاہدہ کراچی کی کرکٹ کو فروغ دینے کے لیے اور کے پی ایل کی مسلسل کوششوں کو مزید اگے بڑھانے میں خوشگوار قدم ہے۔مینجنگ ڈائریکٹر حرا سومرو نے کہا کہ کراچی پریمیئر لیگ کی یہ کاوشیں جاری رہیں گی۔جو شہر میں چھپے ہوئے ٹیلنٹ کو دریافت کرنے کا سلسلہ بنتی جائیں گی.

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

اسٹیٹ بینک میوزیم اینڈ آرٹ گیلری کے ٹریولنگ نمائش میں جوجٹسو کے مظاہرے نے ناظرین کو مسحور کردیا

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) اسٹیٹ بینک میوزیم اور پاکستان جاپان کلچرل ایسوسی ایشن سندھ نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے