کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے مشترکہ طور پر پی سی بی ایچ ای سی کرکٹ خواتین انٹرونیورسٹی چیمپیئن شپ 2024 کا اعلان کیا ہے۔ یہ تاریخی ایونٹ لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی (ایل سی ڈبلیو یو) کے زیر اہتمام، پروفیسر ڈاکٹر عظمی قریشی کی نگرانی میں منعقد ہو رہا ہے۔پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد، چیئرمین ایچ ای سی نے کہا کہ ہمیں پاکستان میں خواتین کی کرکٹ کو یونیورسٹیوں میں فروغ دینے کے لیے پی سی بی کے ساتھ شراکت داری پر فخر ہے۔ چیئرمین ایچ ای سی نے مزید کہا کہ یہ چیمپئن شپ تعلیم اور کھیلوں کے ذریعے خواتین کو بااختیار بنانے کے ایچ ای سی کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ، مجھے ایونٹ کے کامیابی سے انعقاد کو دیکھ کر خوشی ہوئی، ہماری آن گراؤنڈ ٹیم اور پرجوش کھلاڑیوں کا شکریہ کہ انھوں نے انتہائی دلجمعی سے اس ذمہ داری کو سرانجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ یہ چیمپئن شپ ایچ ای سی کے اسپورٹس کیلنڈر میں ایک باقاعدہ خصوصیت ہوگی اور ہم خواتین کی کرکٹ کو فروغ دینے کے لیے مستقبل میں بھی اسے جاری رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم، ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ ای سی نے کہا کہ یہ اقدام یونیورسٹی کے طلباء میں کھیلوں اور جسمانی سرگرمیوں کے کلچر کو فروغ دینے میں ایچ ای سی کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔جناب جاوید علی میمن، انچارج اسپورٹس ایچ ای سی نے کہا کہ پی سی بی-ایچ ای سی کرکٹ ویمنز انٹرورسٹی چیمپئن شپ 2024 خواتین کے کھیلوں کو فروغ دینے میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ میں چیئرمین اور ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ایچ ای سی، ایل سی ڈبلیو یو کی وائس چانسلر کی اس چیمپیئن شپ کے بخوبی انعقاد میں ان کی قیادت کو سراہتا ہوں۔ یہ ایونٹ چار ممتاز مقامات پر منعقد کیا جا رہا یے: گورنمنٹ کالج یونیورسٹی (جی سی یو) لاہور، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈٹیکنالوجی (یو ای ٹی)،کامسیٹس یونیورسٹی لاہور، اور لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی، یہ چیمپیئن شپ پاکستان کے 22 عوامی اور نجی یونیورسٹیوں کی شمولیت کے ساتھ منعقد ہو رہی ہے، جو خواتین کے کرکٹ کے فروغ کے لئے ایک مضبوط عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ ڈاکٹر سمیرا ستیار، ڈائریکٹر اسپورٹس ایل سی ڈبلیو یو، یہ یقینی بنا رہی ہیں کہ تمام شرکاء کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ وہ اس چیمپیئن شپ میں اپنی بہترین کارکردگی دکھا سکیں۔اس چیمپیئن شپ کا بنیادی مقصد خواتین کے درمیان کرکٹ کو فروغ دینا ہے، تاکہ ہر سطح پر شرکت کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔ پی سی بی اور ایچ ای سی پہلی بار تاریخ میں ایک مشترکہ کوشش کے طور پر خواتین کے کرکٹ کی ترقی کے لئے کام کر رہے ہیں۔ یہ اقدام مستقبل میں باصلاحیت خواتین کرکٹ کھلاڑیوں کی نشاندہی اور ان کی تربیت میں اہم کردار ادا کرے گا۔
Home / اہم خبریں / پی سی بی، ایچ ای سی انٹرونیورسٹی 2024 کا مقصد خواتین کو کھیلوں میں بااختیار بنانا ہے