لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان فٹبال فیڈریشن کی نارملائزیشن کمیٹی نے آئندہ سال ساف کلب چیمپئن شپ 2024 کیلئے 3امیدوار نامزد کردیئے،فیصلہ پاکستان پریمیئر لیگ میں ٹیموں کی کارکردگی کی بنیاد پر کیا گیا ہے،گزشتہ 10سال میں صرف 2بار اس ڈومیسٹک ایونٹ کا انعقاد ہوسکا ہے،اس دوران بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والے افغان کلب،مسلم کلب اور بلوچ نوشکی کی نامزدگی ہوئی ہے،تینوں کے مابین لیگ سے آئندہ سال ساف کلب چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیم کا فیصلہ ہوگا، پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ٹیم میگا ایونٹ میں ملک کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کرے گی،کوئٹہ کی میزبانی میں ہونے والی لیگ کا شیڈول جلد جاری کردیا جائے گا۔