Home / اہم خبریں / پاکستانی کیوسٹس کی عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی

پاکستانی کیوسٹس کی عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی

بحرین، منامہ (اسپورٹس رپورٹر) آئی بی ایس ایف ورلڈ ماسٹرز، انڈر 17، انڈر 21 اور مینز 6 ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ 2025 میں پاکستانی کھلاڑیوں نے متاثرکن کارکردگی دکھائی تفصیلات کے مطابق بحرین کے دارالحکومت منامہ میں جاری ایونٹ میں انڈر 21 کیٹیگری میں حسنین اختر پری کوارٹر فائنل میں براہ راست پہنچے، جبکہ احسن رمضان نے ابتدائی مرحلے میں بھارتی کھلاڑی شاہین رازمی کو 3-2 سے شکست دی 6 ریڈ ایونٹ میں شاہد آفتاب نے اسکاٹ لینڈ کے ایان اقبال کو 4-1 سے مات دی، جبکہ احسن رمضان، حسنین اختر اور محمد آصف کو اپنے میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ راؤنڈ روبن مرحلے کے اختتام پر محمد آصف، شاہد آفتاب اور احسن رمضان نے ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا پاکستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی مداحوں کی امیدوں پر پورا اتر رہی ہے، اور توقع ہے کہ وہ اگلے مرحلوں میں بھی کامیابی کا سفر جاری رکھیں گے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

لیاری کی مریم طارق نے ملائیشیا میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، محمد بخش مہر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسیناسپورٹس رپورٹر) وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر سے ملائیشیا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے