کراچی, (رپورٹ، ذیشان حسین) منڈے نائٹ فٹبال، ایک ہی رات میں کھیلا گیا ایسا ایونٹ ہے، جس میں چار ٹیمیں حصہ لیتی ہیں، جن کی تشکیل فٹبال فرینچائز لیگ کی طرح ملی جلی مختلف ٹیموں سے لئے گئے کھلاڑیوں سے کی جاتی ہے۔ تاکہ نوجوان ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح کہ کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے کا موقع فراہم کیا جاسکے، جس سے انکے کھیل میں بھتری و نکھار آئے۔ گلشن ساکر فٹبال کلب کا عزم ہے کہ پاکستان میں بھی دوسرے ممالک کی طرح، فرینچائز فٹبال لیگ کا آغاز کرایا جائے، تاکہ فٹبال کہ کھیل کو پزیرائی و تقویت ملے، انشاء الله العظیم، اس سال منڈے نائٹ فٹبال، جو کہ اس سلسلے کا چھٹا ایڈیشن تھا، اس میں حصہ لینے والی ٹیموں کے نام وہاج حسینز اسکول سسٹم،جی ایس اے گلیکٹیشیس، بفانہ بفان، ان ٹچیبلز، اس میگا ایونٹ میں حصہ لینے والے بین الاقوامی کھلاڑیوں کہ نام یہ تھے۔ معین احمد، فراز ریاض، محمد موسیٰ، شاھ جہاں اسد چار انڈر 18 کھلاڑیوں نے بھی ٹورنامنٹ میں حصہ لیا، جن کا تعلق گلشن ساکر فٹبال کلب سے ہے: جعفر، عمر، علی بلوچ، یحیی، اس سال کہ میگا نائٹ ایونٹ میں ایک نئی کیٹیگری کا آغاز کیا گیا، جس میں ہر ٹیم کی مینٹورشپ کیلئے تجربہ کار کھلاڑیوں کو راہنمائی و حوصلہ افزائی کیلئے رکھا گیا تھا۔ ان مینٹورز کہ نام درج ذیل ہیں: واجد علی، جنھوں نے جی ایس اے گلیکٹیشیس کاساتھ دیا تسنیم احمد، انٹچیبلز کہ حامی رہے۔ عثمان عسکری، وہاج حسینز اسکول سسٹم کہ ساتھ رہے، اور
۔ خالد سخی، بفانہ بفانہ کی راہنمائی کرتے نظر آئے۔ منڈے نائٹ میگا ایونٹ ناک آؤٹ مقابلوں کی بنیاد پہ کھیلا گیا، ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے سنسنی خیز مقابلوں جاری۔ ٹورنامنٹ کہ مہمان خصوصی، عبد الکریم آڈیا (گلشن ساکر کہ چیف پیٹرن)، سید رستم حسین شاہ (گلشن ساکر کہ نائب صدر), ڈی ایف اے سنٹرل، سابق جنرل سیکرٹری، سلیم پٹنی (پاکستان نیشنل ٹیم کہ سابق کھلاڑی), ہارون شیرازی، جو کہ سکسٹین اسٹار فٹبال کلب کہ صدر ہیں، اور تسنیم احمد صاحب تھے. (سکسٹین اسٹار کلب کہ سابق کھلاڑی) ایونٹ کا انقعاد، مدھو محمڈن فٹبال اسٹیڈیم کراچی میں کرایا گیا۔
Home / اہم خبریں / ٹائیٹن ون منڈے نائٹ فٹبال، منڈے نائٹ فٹبال کا چھٹا ایڈیشن تھا، جس کا انقعاد گلشن ساکر کلب کی جانب سے ہوا، اس ایونٹ کہ اسپانسر ٹائیٹن ون تھے۔