Home / اہم خبریں / سیپا افسران کے لیے تربیتی پروگرام، ماحولیاتی قوانین پر سخت عملدرآمد کی ضرورت پر زور

سیپا افسران کے لیے تربیتی پروگرام، ماحولیاتی قوانین پر سخت عملدرآمد کی ضرورت پر زور

کراچی, (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ جوڈیشل اکیڈمی میں سندھ انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی (سیپا) کے افسران کے لیے 5 روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں ماحولیاتی قوانین، عدالتی عمل اور مؤثر عملدرآمد پر تفصیلی سیشنز منعقد ہوئے۔

اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے زور دیا کہ سیپا کو عدالتی نظام کے ساتھ مل کر غیر قانونی صنعتوں کے خلاف کارروائی تیز کرنا ہوگی۔ انہوں نے تجویز دی کہ ماحولیاتی قوانین میں فیکٹریوں کی پیٹرولنگ شامل کی جائے تاکہ بروقت کارروائی ممکن ہو۔

ڈی جی سیپا وقار حسین پھلپوٹو نے کہا کہ یہ تربیت افسران کی صلاحیتوں میں بہتری لائے گی، جس سے ماحولیاتی جرائم کی روک تھام اور سزا کی شرح میں اضافہ ممکن ہوگا۔

پروگرام میں 20 افسران نے شرکت کی، جنہیں ماحولیاتی و عدالتی ماہرین نے رہنمائی فراہم کی۔ آخر میں شرکاء کو شیلڈز اور اسناد دی گئیں، جبکہ افسران نے تربیتی پروگرام کو معلوماتی اور قابلِ عمل قرار دیا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

عظیم پورہ فلائی اوور کا افتتاح، کراچی کی ٹریفک کے مسائل میں کمی آئے گی: مراد علی شاہ

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عظیم پورہ فلائی اوور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے