کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف سندھ (سجاس) کے 25-2024 سالانہ انتخابات میں یونائیٹڈ پینل کے محمود ریاض اور شاہد عثمان ساٹی بلا مقابلہ صدر اور سیکریٹری منتخب ہوگئے جبکہ عبیدالرحمن اعوان سینئر نائب صدر، مجاہد علی سولنگی اور زبیر نذیر خان نائب صدور بھی منتخب ہوئے۔ یونائیٹڈ پینل مسلسل تیسری بار کلین سوئپ کرنے میں کامیاب کیا, یونائیٹڈ پینل کے مقابلے میں کوئی دوسرا پینل سامنے نہیں ایا الیکشن کمیٹی کے جا ری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سجاس کے سالانہ انتخابات 2024میں یونائیٹڈ پینل کے صدر کی نشست پر محمود ریاض، سنیئرنا ئب صدر کی نشست پر عبیدالرحمن اعوان ، نائب صدور مجاہد علی سولنگی اور زبیر نذیر خان، خزانچی کی نشست پر ارشاد علی، سیکرٹری کی نشست پر شاہد عثمان ساٹی، جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر طارق اسلم اور انفارمیشن سیکریٹری کی نشست پر کلثوم جہاں بلا مقابلہ منتخب ہوئے ایگزیکٹیو کمیٹی کی تمام نشستو ں پر بھی یونائیٹڈ پینل کے علی اکبر، ارشد وہاب، حذیفہ خان، امتیاز نارنجا، جاوید اقبال فوٹو گرافر ، جیند احمد، محمد آصف خان، محمد ریاض الدین، شاہد علی انصاری، شاہد علی خان، سید جاوید اقبال اور طارق حسین منتخب قرار پائے ہیں۔