کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) تیسری چیف آف دی نیول اسٹاف آل پاکستان اسکواش چیمپئن شپ اپنے فائنل مرحلے میں داخل ہوگئی ہے، جہاں مینز ایونٹ کے فائنل میں ٹاپ سیڈ اور دفاعی چیمپئن ناصر اقبال کا مقابلہ سیڈ نمبر دو طیب اسلم سے ہوگا۔ سیمی فائنل میں ناصر اقبال نے عماد گل کو 0-3 سے شکست دی، جبکہ طیب اسلم نے سخت مقابلے کے بعد انس علی شاہ کو 2-3 سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی۔
ویمن ایونٹ کے فائنل میں پشاور کی علی سسٹرز آمنے سامنے ہوں گی۔ سیمی فائنل میں ماہ نور علی نے سعدیہ گل کو 0-3 سے زیر کیا، جب کہ سحرش علی نے اپ سیٹ کرتے ہوئے سیڈ نمبر دو مریم ملک کو 2-3 سے شکست دی۔ فائنل مقابلے اور اختتامی تقریب اتوار کو منعقد ہوں گے۔